اترپردیش کے سرکاری کالج میں ڈریس کوڈ کے نام پر برقعہ پوش طالبات کے داخلہ پر پابندی: پرنسپل نے ڈنڈا لیکر طالبات کو باہر کیا

فیروزآباد: اتر پردیش کے فیروز آباد میں ایک سرکاری امدادی کالج میں برقعہ پوش طالبات کے داخلے پر امتناع کے بعد مسلمانوں میں بے چینی و تشویش کا عالم ہے، اس کے بعد کالج حکام نے واضح کیا کہ طلبا کو صرف طے شدہ سرمئی رنگ کا حجاب یا برقع پہننے کی اجازت ہے۔

ایس آر کے کالج کے پرنسپل ، پربھاسکر رائے نے دعوی کیا کہ یہ ایک پرانا حکم ہے جو طلبا کو یونیفارم پہننے اور شناختی کارڈ رکھنے کا پابند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات سالہ پرانے ڈریس کوڈ پر صرف عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

ہم نے ان تمام طلبا کی داخلہ روک دی ہے جو اپنے ساتھ شناختی کارڈ نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی کالج کے یونیفارم میں ہیں۔ کالج کے اندر برقعے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سرمئی برقعہ پہنیں ، جیسا کہ کالج حکام نے بتایا ہے۔ طالبات کا ڈریس کوڈ گرے رنگ کا کرتہ اور سفید پاجاما ہے۔

ایس آر کے کالج کے پرنسپل پربھاسکر رائے نے انڈین ایکسپریس کو بتایا۔

رائے نے روزنامہ کو بتایا کہ کالج نے طالبات کے لئے "سہولیات” بھی تیار کرلی ہیں جو کسی اور رنگ کا برقعہ پہننا چاہتی ہیں۔ “ان سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کلاس میں داخلے سے پہلے چینج روم میں دوسرا سرمئی برقعہ بدل سکتی ہیں ۔ چینج رومس ان کے کلاس رومس کے ساتھ ہی واقع ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر (جہاں پرنسپل کالج کے احاطے میں برقع پوش خواتین کے قریب لاٹھی پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں) اس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ

“تصویر کا ڈریس کوڈ کی پابندی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کیمپس میں بہت سے بندر موجود ہیں اور اگر کوئی بندر ہم پر حملہ کرتا ہے تو ہم لاٹھی اٹھا لیتے ہیں ، "رائے نے اپنے دفاع میں کہا۔

انہوں نے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد اور طالب علموں کو دھمکانے کے لئے لاٹھی استعمال کرنے میں پولیس کی مداخلت کی مزید تردید کی۔

فیروز آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، سچندر پٹیل نے بھی کالج میں ڈریس کوڈ کے نفاذ میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading