نئی دہلی:اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کے آفیس نے جانکاری دی ہے کہ وزیر اعلی ٰ کو بخار ہونے کے بعد دہرہ دون کے ڈون ہسپتال میں بھرتی کرایا گیاتھاکو آج دہلی کے ایمس میں منتقل کیا گیا ہے ۔
ان کے معالج ڈاکٹر این ایس بشٹ کے مطابق ان کے سینے میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق راوت کو حال ہی میں COVID-19 میں مبتلا پایا گیا تھا۔ وزیر اعلی آفس کے عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ اسے ہلکا بخار ہوگیا تھا ، انہیں اتوار کی شام گورنمنٹ ڈون میڈیکل کالج میں چیک اپ کے لئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
عہدیدار وں نے بتایا کہ راوت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے زیر نگرانی ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ کی18 دسمبر کو کوڈ 19 کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو الگ تھلگ کردیا تھااس کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی مثبت پائی گئیں تھیں۔