اب ناندیڑ میں سی اے اے کی حمایت میں 23 ڈسمبر کو مورچہ

ناندیڑ: 21 دسمبر(ورق تازہ نیوز)سارے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں اور اب تک پندرہ سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ہر ریاست میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے جارہے ہیں ۔ ان مظاہروں کی وجہہ سے مرکزی حکومت کافی پریشان نظر آرہی ہے ۔

اسی لئے اب آر ایس ایس کی ایماءپر کچھ ہندوتواوادی تنظیموں نے اس قانون کے حق میں مہم چلانے کا طئے کیا ہے اور جس کاآغاز ناندیڑ سے ہورہاہے ۔شہر میں گزشتہ تین دنوں سے ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں محب وطن عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ناندیڑ شہر میں 23 ڈسمبر کوصبح دس بجے قدیم شہر کے گاڑی پوری رینوکاماتامندرتا ضلع کلکٹر دفتر تک مورچہ نکالاجارہا ہے ۔جس میں عوام الناس سے اس قانون کی تائید وحمایت کرکے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ برادران وطن میں مورچہ کے تعلق سے شعوربیداری کیلئے آر ایس ایس اوردیگر تنظیمیں بڑے پیمانے پرتشہیری مہم چلا رہی ہے بالخصوص اکثریتی فرقہ کے تاجروں سے اسکی تشہیر کی جارہی ہے ۔

کارکنان ان تاجروں کی دوکانوں میں پہنچ کر انکے ہاتھ میں مورچہ کی تشہیر کاپوسٹردے کر انکی تصویر کشی کی جارہی ہے۔کل سے ناندیڑمیں اس مورچہ کی تشہیر بڑے پیمانے پر شروع ہوگئی ہے۔جب سے ناندیڑمیں کُل جماعتی تحریک کا عظیم الشان دھرنا آندولن ہوا اسکے بعد سے مورچہ کی تشہیری مہم زوروں پر ہے ۔راشٹریہ پریمی کرتی سمیتی ناندیڑ کے بینرتلے مورچہ نکالاجارہا ہے۔

شیروسنگھ عرف شیرا کھیراانکاونٹر معاملے میں ثبوت پیش کرنے کی ہدایت

ناندیڑ : 21 دسمبر(ورق تازہ نیوز) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ناندیڑ کے حکم پر پولس اسٹیشن اردھا پورمیں جرم نمبر 287/2019 تعزیرات ہند کی دفعہ 307 معاون دفعہ 3/25‘27(2)انڈین آرمس ایکٹ پولس آفیسرکی فائرئنگ میں شیروسنگھ عرف شیرا ولد دلبیر سنگھ خیرا ساکن مال ٹیکڑی ناندیڑ کی موت کی ہلاکت کی مجسٹریل انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیش کردہ معاملے میں ، مسٹر. پنڈورنگ دگمبر بھارتی ،معاون پولیس انسپکٹر لوکل کرائم برانچ ناندیڑاور انکے ساتھی پولس کانسٹیبل تاناجی یگڑگے‘بکل نمبر 1601 ‘ پولس کانسٹیبل موتی رام پوار بکل نمبر 3160‘پولس کانسٹیبل شیخ کلیم 3081 تمام تقرر لوکل کرائم برانچ ناندیڑ مورخہ 04.11.2019 کو سہ پہر 14.30 بجے تھانہ بھاگیہ نگر ناندیڑ جرم نمبر 350/2019 دفعات.393،506،34 آرمس ایکٹ دفعہ 3/25اس جرم میں مطلوب ملزم شیرا سنگھ عرف شیراساکن مال ٹیکڑی روڈناندیڑکوتلاش کیاجارہاتھا کہ موضع یڑے گاوں علاقہ میں امرسنگھ چونگی والے کے کھیت کے اکھاڑے پرروپوش ہونے کی اطلاع ملی ۔جیسے ہی پولس کی جیپ وہاں پہنچی اسی وقت شیرانے پستول سے ایک گولی چلائی جوپولس کانسٹیبل یڑگے کی سمت آئی او ردوسری گولی معاون پولس انسپکٹر پانڈورنگ بھارتی پرفائرکی ۔اس وقت پولیس انسپکٹر پانڈورنگ نے اپنے دفاع میں اورپولس کانسٹیبل یڑگے کے تحفظ کیلئے فائرئنگ کردی جس میں شیرا سنگھ عرف شیرا زخمی ہوگیا۔ ملزم کو جان بچانے کے لئے پولیس افسر / عملہ نے فوری طور پر سرکاری اسپتال ، وشنوپوری ناندیڈ میں علاج کے لئے منتقل کیا۔ میڈیکل آفیسر نے 04 دسمبر 2019 کو شیرا سنگھ عرف شیرا کو مردہ قرار دے دیا ۔ابھیجت فسکے ڈی واے ایس پی کو معاملے کی تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی۔اگر کسی کا مذکورہ بالا کیس کے تعلق سے کسی کوکوئی ثبوت یابیان قلمبندکروانا ہے تو اسے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ آفس ، ناندیڑ میں 21 جنوری 2020 کو سہ پہر 04 بجے اپنے شواہد کے ساتھ پیش ہوں۔

کسانوں کی اراضی پر قائم ریزرویشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے

سرمائی اجلاس میں موہن راو¿ ہمبرڈے نے اہم مسئلہ اٹھایا

ناگپور: (نمائندہ)محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے ڈی پی یونٹ2ناندیڑشہر وعلاقہ کے کسانوں کی اراضی پر مجوزہ ریزرویشن فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔اس طرح کا معاملہ ناگپور سرمائی اجلاس میں رکن اسمبلی موہن راو ہمبرڈے نے اٹھایا ۔ زمین خصوصی طور پر کسانوں کے لئے مختص ہے۔ کسانوں نے یہ زمین بھوکا رہے کر شادی ، تعلیم ، روزگار اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے رکھی ہے ، لیکن چونکہ انتظامیہ نے ان زمینات کو محفوظ کرلیا ہے ، اس لئے کسان اسے فروخت نہیں کرسکتے ۔ کسا ن اس زمین اب کچھ جگہوں پر آبادبھی ہے۔اگر انتظامیہ یہ اراضی چاہتی ہے تو وہ نجی منڈی کی قیمت کے مطابق چھ ماہ کے اندر اندر متعلقہ کسانوں کو یہ رقم ادا کردیں اسطرح کامطالبہ ہمبرڈ ے نے ایوان میں کیا ۔

معشوقہ کے شوہر پرحملہ کرنے والے عاشق کو پانچ سال قید بامشقت

ناندیڑ: 21 دسمبر(ورق تازہ نیوز)عشق میںرُکاوٹ بنے اپنی معشوقہ کے شوہر پر جان لیو احملہ کرنے والے عاشق کو ایڈیشنل سیشن جج اے آر دھامیچا نے پانچ سال قیدبامشقت کی سزا سنائی ہے اور تین ہزار500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ ناندیڑ سے قریب واقع سدھناتھ گاوںمیں شادی شدہ خاتون کی کسی مرد کے ساتھ تعلقات تھے ۔ کچھ دنوں کے بعد اس خاتون کے شوہر اور اسکے رشتہ داروں کو بھی اس بات کاچل گیا وربات یہاں تک پہنچ گئی کہ عاشق اپنی معشوقہ سے ملنے کیلئے شوہر کے سامنے ہی گھر میں آرہا تھا اسلئے شوہر نے اپنے رشتہ داروں کو جمع کیااور معاملے کوختم کرنے کافیصلہ کرلیا اس لئے 21جنوری 2018ءکو شام ساڑھے چھ بجے عاشق وشوناتھ بالاجی عمر 35سال نے اپنی معشوقہ کے شوہر پرکتی سے جان لیو احملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ا س معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیاتھا ۔جس میںشوہر نے اپنی بیوی کو بھی ملزم بنایا ۔پولس نے معاملے کی تحقیقات کی اور چارج شیٹ عدالت میںد ائر کی ۔ جج اے آر۔ دھامیچا نے ثبوت اورگواہوںکی بناءپر ملزم وشوناتھ کو پانچ سال قید بامشقت اور 3500 روپے کاجرمانہ کی سزا سنائی ۔جبکہ بیوی کو بری کردیاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading