اب ملک میں این آر سی کا نفاذ ممکن نہیں: مولانا عمرین

ناندیڑ: 9جولائی ( ورق تازہ نیوز)شیخ طریقت حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی دامت برکاتہم (سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ مالیگاوں(مہاراشٹر) کی زیر سرپرستی ناندیڑ شہر میں آج بروز منگل 9جولائی کو ایک روزہ اجتماع برائے تصوف وسلوک بمقام مسجد قباء دیگلورناکہ ناندیڑ منعقد کیاگیا۔

مولانا موصوف کیی ناندیڑ آمدکے سلسلے میں آج شام وہائٹ ہاوس ‘ٹیپوسلطان روڈ ناندیڑمیں پریس کانفرنس کااہتمام کیاگیا ۔میڈیاکے ایک نمائندے نے سوال پوچھا کہ ہر انتخابات میں مسلمان صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال ہوتا ہے اورسیاسی پارٹیاں انھیں انتخابات کے بعد فراموش کردیتے ہیں؟ جس کے جواب میں مولانا نے ساختہ کہاکہ مسلمان بیوقوف ہے۔اگر رائے دہی سے قبل مسلمان متعلقہ امیدواریا سیاسی جماعت کے سامنے تائید کے عوض شرائط کی منظوری کا منصوبہ رکھیںتویقینا انھیں کامیابی ملے گی۔

اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان سیاسی غلامی کی بندشوں سے آزاد ہوکر آگے آئیںاور خود کو سیاسی طور پر مضبوط و مستحکم کریں۔موجودہ حالات میں مسلمانو ں کی ذمہ داریوں کا اضافہ ہوا ہے۔ہمیشہ یہ کہاجاتا تھا کہ مسلمانوں کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیںرہی ۔ مگر حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوںنے جس سوج بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف اور تاریخی ہے۔یہ بھی یہ سچائی ہے کہ ملک کی سیاست مسلمانوں کے بغیر اب آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔

موصوف نے بی جے پی کانام لیے بغیر کہا کہ یہ لوگ مسلمانوں اور مظلومین پر ظلم دھارہے ہیں۔بی جے پی لو ک سبھا انتخابات سے قبل این آر سی کولاگوکرنے کی بات کررہی تھی۔اسکے علاوہ مگر اب حالیہ انتخابات میں بی جے پی کواکثریت حاصل نہیں کی ہے اسلئے اب مرکز میں لولی لنگڑی حکومت برسراقتدارآئی ہیں۔ جو کسی بھی وقت برخاست ہوسکتی ہے ،۔اسلئے اب این آر سی کا نفاذ جلد ممکن نظر نہیں آرہاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading