پتنجلی کے 14 پراڈکٹس کی فروخت بند

نئی دہلی: پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ نے منگل کے دن سپریم کورٹ کوبتایا کہ اس نے ان 14 پراڈکٹس کی فروخت روک دی ہے جنہیں بتانے کا لائسنس‘ اتراکھنڈ اسٹیٹ لائنسنگ اتھاریٹی نے اپریل میں معطل کردیا۔ کمپنی نے جسٹس ہماکوہلی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ سے کہاکہ اس نے 5606 فرنچائز اسٹورسے کہا کہ وہ یہ پراڈکٹس ہٹادیں۔

میڈیا پلیٹ فارمس سے بھی کہاگیا کہ ان 14 پراڈکٹس کے اشتہارات روک دیئے جائیں۔ بنچ نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 2 ہفتے حلفنامہ داخل کرکے بتائے کہ آیاسوشل میڈیا نے بھی اشتہارات ہٹالینے کی بات مان لی۔ بنچ نے معاملہ کی مزید سماعت 30جولائی کو مقررکی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading