ابھینندن ہندوستان پہنچے ، سرحد پر شاندار استقبال

واگھاسرحد:یکم مارچ(ایجنسیز)ہندوستانی فضائیہ کے ون کمانڈر ابھینندن ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان نے واگہہ سرحد پر انہیں ہندوستانی ہائی کمشنر کے سپرد کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ان کے والدین واگہہ باردڑ پر موجود رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر لوگ بھی ابھینندن کے استقبال کیلئے واگہہ بارڈر پر ہیں۔خیال رہے کہ جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارلیمنٹ میں ونگ کمانڈر کو ہندوستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ امن کی پہل کے تحت یہ قدم اٹھارہے ہیں۔ حالانکہ پاکستان پر ونگ کمانڈر ابھینندن کو واپس کرنے کا بین الاقوامی دباو تھا۔قابل ذکر ہے کہ 26 فروری کو ہندوستان نے پاکستان میں ائیراسٹرائیک کی تھی ، جس میں جیش محمد کے بڑے کیمپ کو نیست و نابود کردیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے 27 فروری کو ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ، جس کو ہندوستانی فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا۔ اسی دوران ہندوستان کو اپنا ایک جنگی جہاز گنوانا پڑا تھا اور اس کے پائلٹ ابھینندن پاکستان کی قید میں چلے گئے تھے۔ تاہم اب وہ رہا ہوکر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading