ممبئی۔ ۱ مارچ : ذوالقرنین احمد. شکشک سبھا یونین کے انتخابات میں شکشک سبھا سنگھرش سمیتیی نے 660 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی 23 فروری کو ممبئی میں کل 5سنٹرس پر بیلیٹ پیپر کے زریعے الیکشن کیا گیا اور 24 فروری کو اس کا نتیجہ منظر عام پر آیا جس میں شکشک سبھا سنگھرش سمیتیی کے پینل نے 660 ووٹوں سے شاندار فتح حاصل کی
واضح رہےکے دونوں پینل میں عہدوں کیلئے 22 امیدوار شامل تھے جس میں صدر کے عہدے کیلئے سرجے راؤ چورے منتخب ہوئے، اور نا ئب صدر کیلئے شکیل خلیل کا انتخاب عمل میں آیا اسیطرح جنرل سیکرٹری کیلئے کے کے سنگھ اور خازن کیلئے جئے پرکاش ساونت کے ساتھ ہی 7امیدوار منتخب ہوئے اس طرح شکشک سبھا سنگھرش سمیتیی نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی، جس میں محمد زین العابدین محمد اسحاق شاہ نے 1205 ووٹوں سے جیت حاصل کرکے برہن ممبئی مہا پالیکا شکشک سبھا یونین کے جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہوئے اس خوشی کے موقع پر یونین کے تمام ممبران اور ٹیچرس نے مبارکباد پیش کی اسی طرح رشتے دار عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد زین العابدین محمد اسحاق شاہ جیت کی سند حاصل کرتے ہوئے۔