ابراہیم رئیسی: ریسکیو ٹیم کو ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے ’ملبے کا مقام مل گیا‘، سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’صورتحال ناخوشگوار ہے۔‘ ان کے مطابق ریسکیو ٹیم کچھ دیر میں وہاں پہنچ جائے گی

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’صورتحال ناخوشگوار ہے۔‘ ان کے مطابق ریسکیو ٹیم کچھ دیر میں وہاں پہنچ جائے گی۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سوار تھےاطلاعات ہیں کہ تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے میں شامل اس ایک ہیلی کاپٹر کو ملک کے شمال میں دھند کے باعث ’ہارڈ لینڈنگ‘ کرنا پڑی

ایرانی وزیرِ داخلہ احمد واحدی کے مطابق خراب موسم کے باعث ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا
رئیسی ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے واپس لوٹ رہے تھے
صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر انھوں نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مل کر ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading