آہان شیٹی اور تارا ستاریہ ’’آر ایکس 100 ری میک میں ایک ساتھ

آہان شیٹی اور تارا ستاریہ ’’آر ایکس 100 ری میک میں ایک ساتھ

اپنی ڈبیو فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2‘‘ کی ریلیز سے پہلے اداکارہ تارا ستاریا کو تلگو ہٹ فلم ’’آر ایکس 100 ‘‘ کی ری میک میں بھی کام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ آہان شیٹی ہوں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا نے اس فلم کے حقوق حاصل کرلئے ہیں اور یہ آخری مراحل میں ہے جون میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ساجد نے ایک بیان میں کہا ہمیں مرکزی کردار مل گیا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ تاراواقعی میں اچھی اداکارہ ہے۔ تاراستاریہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’مرجاواں‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading