ناندیڑ:23مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع میں کوروناآج بھی کورونا پازیٹیو کیسز نے نیا ریکارڈ بنایا ہے جبکہ اموات کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔
آج 23مارچ کو موصولہ 5473 رپورٹس میں سے 1330 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ 10افراد کی موت ہوئی ہے ۔
آج ناندیڑشہر میں آر ٹی پی سی آر میں 514 اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 374 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اس طرح صرف ناندیڑ شہر میں ہی 888 افراد کورونا پازیٹیو ملے ہیں۔
