یوگی ادتیہ ناتھ کے پورٹل پر بی جے پی رکن اسمبلی کی دختر کی شکایت

* بی جے پی رکن اسمبلی راجیش مشرا کی دختر ساکشی مشرا نے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے ’جن سنوائی‘ پورٹل پر ایک شکایت درج کرتے ہوئے چند افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جو اس کے والد اور سسرالی رشتہ داروں کے امیج کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساکشی … Read more

مودی حکومت موافق عوام قوانین کا گلا گھونٹ رہی ہے: کانگریس قائد پرینکا

’’تحفظات‘‘ دستوری حقوق ہیں، انہیں کوئی چھین نہیں سکتا: اتھاولے نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ا یس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تحفظات کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کے پس منظر میں کانگریس کی قائد پرینکا گاندھی وڈرا ن ے سہ شنبہ کو مودی حکومت پر الزام لگایا … Read more

کرناٹک میں یدی یورپا کی کابینہ میں 17 نئے وزراء شامل

۔34 کابینی وزراء میں سابق چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر موجود بنگلورو ۔ 20 ۔ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) تین ہفتوں سے زائد مدت قبل چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد یدی یورپا نے منگل کے دن اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 17 وزراء کو شامل کیا۔ 26 جولائی … Read more

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی کابینہ کی توسیع،17 ا راکین اسمبلی وزیر کے عہدے پر ہوئے فائز

کرناٹک میں وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی قیادت والی نئی حکومت کی کابینہ کی منگل کو پہلی مرتبہ توسیع کرتے ہوئے 17 نئے وزراء کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ گورنر وجو بھائی والا نے آج صبح نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔اس سے قبل یڈی یورپا نے … Read more

ڈاکٹر منموہن سنگھ کا راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ انتخاب

جئے پور ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ راجیہ سبھا کیلئے آج راجستھان سے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ انھیں ضمنی چناؤ کیلئے نامزدگیوں سے دستبرداری کیلئے قطعی مہلت سہ پہر 3 بجے ختم ہوجانے پر بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے ڈاکٹر سنگھ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا … Read more

آر ایس ایس ریزرویشن کی مخالفت ترک کردے: مایاوتی

لکھنو ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ بی ایس پی مایاوتی نے آج آر ایس ایس سے ’’مخالف ریزرویشن ذہنیت‘‘ کو ترک کردینے کی اپیل کے ساتھ کہا کہ تحفظات دستوری گنجائش ہے اور اس کو چھیڑنا انصاف نہیں ہوگا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت نے گزشتہ روز … Read more

نیرج شیکھر راجیہ سبھا کیلئے منتخب

لکھنو ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم چندرشیکھر کے فرزند نیرج شیکھر دوشنبہ کو راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اس نشست سے کوئی دیگر نامزدگی وصول نہیں ہوئی تھی۔ایک سینئر عہدہ دار نے یہاں اعلان کیا کہ نیرج کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے اترپردیش سے 26 اگست کے … Read more

روی داس مندر کے انہدام کو سیاسی رنگ نہ دیں

’’ہر چیز سیاسی نہیں ہوتی، عدالتی احکام کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی ہوئی‘‘:سپریم کورٹ نئی دہلی ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ گرو روی داس مندر واقع تغلق آباد فاریسٹ ایریا، دہلی کے بارے میں اس کے احکام کو ’’سیاسی رنگ‘‘ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ جسٹس ارون مشرا … Read more

راج ٹھاکرے کو ای ڈی کا سمن

ممبئی ۔ 19 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی ) نے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سمن جاری کئے ہیں، جس پر پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے ۔ اس تبدیلی کو ایم این … Read more

سب کچھ حسب معمول، اسکول کھلے ہیں، طلبہ غائب

یہ ایک نیا معمول ہے، کشمیر کی صورتحال پر چدمبرم کا طنز نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کاکنگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ کہاکہ یہ صورتحال اب وہاں کا ایک ’نیا معمول‘ بن گئی … Read more

آرٹیکل 370 کی منسوخی صریح دھوکہ دہی، نیشنل کانفرنس ایم پی

مرکز کے یکطرفہ طرز عمل کے باعث ریاستی عوام نہ صرف خصوصی درجہ بلکہ شناخت سے محروم سرینگر 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس ایم پی حسنین مسعودی نے پیر کو الزام لگایا کہ آرٹیکل 370 جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دیا گیا تھا اُس کی منسوخی سراسر دغابازی ہے … Read more

ایک دن میں چھ قتل، یوگی حکومت نے ایس ایس پی کو عہدہ سے بر خاست کر دیا

پریاگ راج19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پیر کو ضلع میں ایک دن میں چھ قتلوں کے بعدسینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اتول شرما کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ایڈیشنل چیف سکریٹری، آنیش اوستی کے مطابق ستیارتھ انیرودھ پنکج کو پریاگ راج میں نیا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔اطلاعات … Read more

قوم نیتاجی کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل کرنا چاہتی ہے

سبھاش چندر بوس کی برسی پر پی آئی بی کا ٹوئیٹ قابل اعتراض: چندراکماربوس کولکتہ 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نیتاجی سبھاش چندرا بوس کے ایک پوتے اور بی جے پی لیڈر چندر بوس نے مرکزی اطلاعات کے ادارہ پی آئی بی کے ایک ٹوئیٹ پر پیر کو سخت اعتراض کیا جس میں 18 اگسٹ … Read more

راج ٹھاکرے کیخلاف ای ڈی کا سمن جاری

نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کو آئی ایل اینڈ ایف ایس میں مبینہ نادہندگی کے مقدمہ کے ضمن میں رقمی ہیر پھیر کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر آج سمن جاری کیا۔ ای ڈی نے کہاکہ مہاراشٹرا نو نرمان … Read more

خوشامد کی سیاست ، طلاق ثلاثہ کے تسلسل کی وجہ :شاہ

نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ خوشامد کی سیاست کے نتیجہ میں ملک کی تقسیم عمل میں آئی اور طلاق ثلاثہ کی بری عادت کے تسلسل کی وجہ بھی یہی ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ ملک میں صنفی مساوات … Read more

راجناتھ ، کجریوال اور دیگر کئی قائدین کی ایمس میں جیٹلی کی عیادت

نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کئی مرکزی وزراء بشمول راجناتھ سنگھ ، سمرتی ایرانی اور جیتندر سنگھ ، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور دیگر شامل تھے ۔ ایمس کا دورہ کرکے سابق مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی کی صحت کے بارے میں استفسار کیا جو دواخانہ کے آئی سی یو شعبہ … Read more

کیا مودی ۔ شاہ حکومت اب بھی ہندوستان کو جمہوریہ سمجھتی ہے:پرینکا

نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے دن اپنے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ کیا آپ بھی مودی ۔ شاہ حکومت ہندوستان کو جمہوریہ سمجھتی ہے ؟ پرینکا گاندھی مبینہ کانگریس قائدین کی جموں و کشمیر میں گرفتاری پر تبصرہ کررہی تھیں ۔ انہوں نے … Read more

ملک میں معاشی ایمرجنسی جیسی صورتحال : کانگریس

اندرون ملک معاشی سست روی کا سلسلہ جاری نئی دہلی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج معیشت کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک معاشی ایمرجنسی جیسی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے ۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے بی جے پی حکومت پر اپنی ناکامیوں … Read more

کرناٹک فون ٹیاپنگ الزامات کی سی بی آئی تحقیقات ہونگی

ریاست کے عوام حقائق سے واقف ہونا چاہتے ہیں ۔چیف منسٹر یدیورپا کا اعلان بنگلورو 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں ایچ ڈی کمارا سوامی کی قیادت والی سابقہ حکومت کے دور میں فون ٹیاپنگ کے الزامات کے دوران چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ وہ ان الزامات … Read more

بی جے پی کو کانگریس کے گڑھ میں تقویت حاصل

امیتھی اور رائے بریلی کے بااثر خاندان کی بی جے پی میں شمولیت لکھنؤ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سنجے سنگھ اور ان کی اہلیہ امیتا سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجئے سیٹھ اور سریندر سنگھ ناگر نے اتوار کو یو پی بی جے پی کے صدر سواتنترا دیوسنگھ کی موجودگی … Read more

مودی اور امیت شاہ ‘ کرشنا ۔ ارجن کی جوڑی :شیوراج سنگھ

پاناجی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا تقابل لارڈ کرشنا اور ارجن سے کیا ۔ انہوں نے یہ مثال جموں و کشمیر کے دفعہ 370 کو حذف کرنے کے معاملہ میں دی ۔ انہوں نے … Read more

غریبوں کے مسائل پر توجہ ضروری ‘ بی ایس پی سربراہ مایاوتی

لکھنو 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو غریبوں کے مسائل پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ غریبوں کی معاشی حالت بہت ابتر ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ان … Read more

دفعہ 370 کی برخواستگی اہم سنگ میل : امیت شاہ

جھنڈ ( ہریانہ ) 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف کی برخواستگی ملک کے اتحاد و سالمیت کیلئے ایک سنگ میل ہے اور اس سے ریاست کی ترقی یقینی ہوسکے گی ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر … Read more

عام آدمی پارٹی 70 نشستیں جیتے گی : کجریوال

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اسمبلی کی 70 نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی خدمات کی ستائش کی ۔ پارٹی کے کنوینر … Read more

کرناٹک میں فون ٹیاپنگ الزامات کی تردید : شیوکمار

بنگلورو 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں سابقہ ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت میں مبینہ فون ٹیاپنگ اسکینڈ ل کی تحقیقات کے مطالبات کے دوران سینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے آج ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ اس مسئلہ میں سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا … Read more

امریکی اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کی پیوش گوئل سے ملاقات

نئی دہلی، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج امریکی اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیوش گوئل نے یہاں ہندوستان و امریکی بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد امریکی قانون سازوں سے … Read more

زر ، زور ، مشینوں کے ذریعہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں قدم جمائے

کولکتہ ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس نے ’’ زر ، زور اور ای وی ایم ‘‘ کے ذریعہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں اپنے قدم جمائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ لوک سبھا … Read more

کانگریس قائدین کی کشمیر میں گرفتاری کی مذمت

سرینگر ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) احتجاجی مظاہرین نے سرینگر کے علاقے سورا میں احتجاجی جلوس نکالا جو نئی دہلی میں /5 اگست کو معلنہ تحریک کا ایک حصہ تھا ۔ پولیس نے سینکڑوں احتجاجیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جو شارع عام پر جلوس نکالنے کی کوشش کررہے تھے ۔ احتجاجیوں نے … Read more