راج ٹھاکرے کو ای ڈی کا سمن

ممبئی ۔ 19 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی ) نے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سمن جاری کئے ہیں، جس پر پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے ۔ اس تبدیلی کو ایم این ایس سربراہ کی اپوزیشن قائدین جیسے سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی سے بیالٹ پیپرس کو ای وی ایمس کی جگہ استعمال کرنے کیلئے اپنے مطالبے کے سلسلے میں حالیہ ملاقاتوں کے پس منظر میں دیکھا جارہا ہے ۔ ایم این ایس نے ممبئی میں اس مسئلہ پر غوروخوض کیلئے منگل کو پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ ای ڈی نے راج کے ساتھ سابق چیف منسٹر اور سینئر شیوسینا لیڈر منوہر جوشی کے بیٹے انمیش جوشی کو بھی طلب کیا ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading