Saher ke sangeen masayel per mla ki comissner se mulaqat

بھیونڈی میں شہر کے سلگتے مسائل پر رکن اسمبلی رئیس شیخ کی میونسپل کمشنرڈاکٹر پنکج آشیا سے میٹنگ
رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر سے شہر کے سلگتے ہوئے 18/مختلف امور پر تبادلہ خیال کرکے اسے حل کرکے شہریوں کو راحت پہنچانے والے اقدامات کرنے کی ہدایت دی

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی مشرق کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نیمیونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے ملاقات کرکے شہر کے سلگتے مسائل اور شہریوں کی پریشانیوں،تکالیف پر کھل کر گفتگو کی،انہوں نے کمشنر سے کارپوریشن کی متعدد خامیوں کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا۔رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر سے شہر میں ٹریفک کے مسائل، سڑک کے مسائل، پینے کے پانی اور عوامی بیت الخلا کی مرمت اور اس کی دیکھ بھال،رنگ روڈ کے کاموں، غیر قانونی تعمیرات اور سڑکوں کی تجاوزات، سیوریج اور شہر کی ترقی سے متعلق بہت سے دوسرے امور کی طرف توجہ مبذول کروائی۔رئیس شیخ نے کمشنر سے شہر کی ترقی سے متعلق 18 /مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اورکمشنر سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کو حل کرکے شہریوں کو راحت فراہم کریں۔
رنگ روڈ کا کام جو شہر بھیونڈی کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، فنڈہونے کے باوجود بھی بند ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کمشنر سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں جلد سے جلد رنگ روڈ پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ایم ایل اے رئیس شیخ نے شانتی نگر، فاطمہ نگر میں سڑکوں پر تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات کو ہٹانے اور شہر میں متعدد مقامات پر کنکریٹ سڑکوں کے کنارے پیور بلاک کے کام میں غفلت برتنے کی وجہ سے شہر میں متعدد مقامات پر ہونے والے حادثات کا ذکر کرتے ہوئے ان تمام کاموں کا معائنہ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے نکاسی آب کے کام کو تیز کیا جائے اور کام کے معیار کی جانچ کی جائے، شہر کے شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی کے لئے شانتی نگر میں تانسا پائپ لائن کے قریب واٹر پیوری فائر پلانٹ لگایا جانا چاہئے اور 6 انچ پائپ لائن کو 12 انچ پائپ لائن کے ساتھ تبدیل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے پائپ لائن پر پانی کی چوری روکنے کی بھی ہدایت کی۔ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے کمشنرکے ساتھ اس میٹنگ میں رئیس شیخ نیمیونسپل کمشنرڈاکٹر پنکجآشیاکو متعدد مشورے دیئے۔جیسے کہ مولانا آزاد روڈ روڈ کا نام بدل کر بھارت رتن ڈاکٹر ڈاکٹر مولانا آزاد رکھنا۔میونسپل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پراسکولی تعلیم میں اصلاح کیلئے خصوصی کوششیں کرنا، اور شانتی نگر پائپ لائن سے بھادوڑپائپ لائن پر فلائی اوور کی تعمیرکرناشامل ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ میونسپل کمشنر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ سبھی تجاویز اور مسائل کا جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں