نئی دہلی: دہلی پولیس نے منگل کی شام جے این یو (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) کے سابق طالب علم عمر خالد کی والدہ صبیحہ الیاس اور ان کی بہن زارا سمیت ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور پھر انہیں تقریباً 3 گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
یہ سبھی گزشتہ سال سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) کے خلاف ہونے والے مظاہرہ میں پولیس کی ذریعہ یونیورسٹی کے اندر لائبریری میں گھس کر کی گئی جابرانہ کارروائی کے ایک سال ہونے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس کے باہر کینڈل مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے عمر خالد کی والدہ، بہن اور دیگر مظاہرین کو شام تقریباً 6.30 بجے حراست میں لے لیا اور رات کو 9.30 بجے انہیں رہا کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔ لیکن بعد میں انہیں سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا گیا۔