اے ٹی ایس یو پی کے ہاتھوں 2 بی ایس ایف سپاہی گرفتار

0 11

لکھنو۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بی ایس ایف کے ایک سپاہی کو نوئیڈا سے آئی ایس آئی کو اہم اطلاعات فراہم کرنے کے الزام گرفتار کرلیا۔ ریاستی پولیس سربراہ او پی سنگھ نے آج اس کا انکشاف کیا۔ اچھوتانند مشرا متون ریوا مدھیہ پردیش کو اپنی یونٹ کی کارروائیوں کی تفصیلات ایک خاتون کو فراہم کرنے کے الزام میں جس کا دعوی تھا کہ وہ ڈیفنس رپورٹر ہے، گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے اس کا انکشاف کیا۔ اے ٹی ایس نے مشرا سے تفتیش کی اور بی ایس ایف عہدیداروں نے نوئیڈا میں دو دن تک تحقیقات کی۔ بادی النظر میں اس بات کا کافی ثبوت موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی ایس ایف کے دونوں فوجی سرکاری راز قانون کے تحت مجرم قرار پاتے ہیں۔ مشرا 2006ء میں بی ایس ایف میں بھرتی ہوا تھا اور اس خاتون سے 2016ء میں اس کا ربط پیدا ہوا۔ چند دن بعد اس نے اپنی شاخ کے مقام، گولہ بارود کی تفصیلات اور تصویریں جو بی ایس ایف کیمپ کی تھیں اسے فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔