رام مندر مسئلہ پھر گرم، ادھو ٹھاکرے ایودھیا جائیں گے

ممبئی 4 اکٹوبر ۔رام مندر کے بارے میں جاری مسابقتی سیاست کے درمیان شیوسینا نے آج اعلان کیاکہ اُس کے سربراہ ادھو ٹھاکرے دسہرہ کے بعد ایودھیا کا دورہ کریں گے تاکہ اِس مسئلہ پر اپنی پارٹی کے عہد کی مکرر توثیق کی جاسکے۔ یہاں واقع پارٹی کے ہیڈکوارٹر سینا بھون میں رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سربراہ جے شرانجی مہاراج اور ٹھاکرے کی ملاقات کے ایک روز بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ شرانجی مہاراج نے ٹھاکرے کو ایودھیا کے دورے کے لئے مدعو کیا اور اُن سے کہاکہ ٹرسٹ کو رام مندر کی تعمیر کے لئے سینا کی اعانت درکار ہے۔ شیوسینا کے ذرائع نے کہاکہ ٹھاکرے اپنے دورہ¿ ایودھیا کی تاریخ کا اعلان پارٹی کی سالانہ دسہرہ ریالی میں کریں گے جو ممبئی میں 19 اکٹوبر کو منعقد شدنی ہے۔ سینئر سینا لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اُن کی پارٹی یہی کہتی آئی ہے کہ صرف شیوسینا کے پاس ہی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کی جرا¿ت ہے۔ شیوسینا کا ماننا ہے کہ اگر رام مندر ابھی تعمیر نہ کی جائے تو یہ کبھی تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے۔ ٹھاکرے نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی جے پی 2019 ءکے چناو¿ سے قبل رام مندر کے جذباتی مسئلہ کو پھر ایک بار اُٹھائے گی۔ رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر بی جے پی کی کلیدی مسائل میں سے رہا ہے، جو شیوسینا کی حلیف پارٹی ہے۔ شیوسینا نے مستقبل کے انتخابات میں تنہا لڑنے کا عزم کیا ہے اور وہ اکثر بی جے پی کو نشانہ بناتی آئی ہے کہ اکثریت رکھنے کے باوجود ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کی جارہی ہے۔ سنجے راوت نے کہاکہ سینا نے ہمیشہ ایودھیا میں رام مندر کے کاز کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ بی جے پی 4 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود وہاں زبردست رام مندر کو تعمیر کرنے کے اپنے عہد کی تکمیل ابھی تک نہیں کرپائی ہے۔ شرانجی مہاراج نے بتایا کہ اُنھوں نے شیوسینا کے سربراہ سے کہاکہ اُن کے والد آنجہانی بال ٹھاکرے نے بابری مسجد کے (6 ڈسمبر 1992 ءکو) انہدام میں اپنا حصہ ادا کیا تھا اور اب اُنھیں وہاں رام مندر کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہئے۔ اب جبکہ لوک سبھا چناو¿ کو اندرون ایک سال رہ گیا ہے، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے مہم حالیہ دنوں میں خود بی جے پی کے اندرون زور پکڑنے لگی ہے حالانکہ یہ معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے۔ سینئر سینا لیڈر اروند ساونت نے کہاکہ 2014 ءکے لوک سبھا چناو¿ سے قبل این ڈی اے نے عوام سے تین وعدے کئے تھے: دستور کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا۔ ہندوستانی دستور کا آرٹیکل 370 ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی موقف عطا کرتا ہے۔ ساونت نے کہاکہ ہم ایسا کچھ نہیں کررہے ہیں جو ہم نے پہلے نہیں کہا ہے۔ جب کسی نے بھی بابری مسجد کو منہدم کرنے کی ذمہ داری نہیں لی تھی تب سینا کے بانی بالا صاحب نے ایسا کیا تھا۔ اب این ڈی اے اقتدار کے ساڑھے چار سال گزر چکے لیکن رام مندر کی تعمیر ہنوز شروع نہیں ہوئی ہے۔
کانگریس رافیل ‘اسکینڈل’ پر پھر گئی سی اے جی کے پاس
نئی دہلی، 4 اکتوبر. (پی ایس آئی) کانگریس جمعرات کو فرانس کے ساتھ دفاعی سودے میں لگے الزامات کے درمیان دوسری بار رافیل لڑاکا طیارے سودے کا آڈٹ کرائے جانے کو لے کر بھارت کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے پاس گئی. سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش اور آنند شرما کی قیادت میں پارٹی نمائندوں نے سی اے جی سے ملاقات کی اور نئے دستاویزات سونپے، جس میں ان کے دعوے کے مطابق، فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے. پارٹی نے معاملے کی عدالتی آڈٹ کرائے جانے کی اپنی مانگ کو لے کر دستاویزات سونپے. شرما نے ملاقات کے بعد کہا، ” ہم نئی معلومات اور رافیل سودے کے خلاصہ کے ساتھ سی اے جی سے ملے. اس صورت میں ابھی اور انکشافات ہونے والے ہیں. ” کانگریس نے اس سے پہلے 19 ستمبر کو اس بابت سی اے جی سے ملاقات کی تھی. پارٹی نے اس دوران کئی مبینہ بے ظابطگیوں کی تفصیلات والا ایک میمورنڈم سونپا اور دعویٰ کیا کہ اس سے خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور ملک کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا. معاملے کی جانچ کروانے کو لے کر کانگریس مرکزی ویجلنس کمیشن (سی وی سی) کے پاس بھی گئی تھی اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی. پارٹی نے سی وی سی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ‘یکطرفہ’ سودے کے اعلان سے متعلق دستاویزات کو ضبط کرنے کی مانگ کی تھی.
مجالس مقامی انتخابات :بی جے پی کے 2 ، کانگریس کا ایک امیدوار دستبردار
سرینگر 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں اربن لوکل باڈی انتخابات سے دستبردار ہونے کا بی جے پی کے کم از کم دو امیدوار اور کانگریس کے ایک امیدوار نے اعلان کیا۔ اننت ناگ ڈسٹرکٹ میں حلقہ اسمبلی ڈوگرا کے بی جے پی یونٹ صدر ہونے کا دعویٰ کرنے والے غلام حسن بھٹ نے جمعرات کو کہاکہ انھوں نے انتخابی مقابلہ سے دستبردار ہونے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ محمد مقبول میر جنھوں نے شمالی کشمیر کے بنڈیپورہ ڈسٹرکٹ میں ہاجن میونسپل کمیٹی کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی، مقابلہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
کٹھوعہ کالج لیکچرار پر قومی ترانے کی توہین کا الزام، ایف آئی آر درج
جموں 4اکتوبر ۔جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج بنی میں کنٹریکچول بنیادوں پر کام کرنے والے سیاسیات کے لیکچرار توصیف احمد بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ توصیف احمد پر الزام ہے کہ وہ 29 ستمبر کو کالج میں ’سرجیکل اسٹرائیک ڈے ‘کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بجنے والے قومی ترانے کی تعظیم میں صحیح سے کھڑے نہیں ہوئے ۔

Leave a comment