مدکھیڑ:4اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ایٹرسٹی کے مقدمہ میں مدد کرنے کی معمولی بات پرچندافراد نے گھر میں گھس کرا یک شخص پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس کے بعد اسپتال میں دوران علاج اسکی موت ہوگئی ۔اس معاملے میں حملہ آوروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ یہ واقعہ مدکھیڑ کے بتکلواڑی دیہات میں 2اکتوبرکورونما ہوا ۔ فریادی وجئے بھیمم راو¿ بھنڈارے نے شکایت درج کروائی کہ 2 اکتوبر کوشام ساڑھے پانچ بجے انکے مکان واقع بتکلواڑی تعلقہ مدکھیڑ میں کچھ افراد داخل ہوئے اورانکے والد بھیم راو¿ مہادو بھنڈارے عمر 50سال سے کہا کہ ”تم نے ایٹراسٹی کے مقدمہ میں مدد کیوں کی“‘اسکے بعد بھیم راو¿ کوگھر سے باہر نکال کر پتھروں اور لاٹھیوں سے اتنا مارا کہ وہ شدیدزخمی ہوگیا ۔ گھر والوں نے اسے علاج کیلئے ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ جہاں پر دوران علاج اسکی موت ہوگئی ۔ اس معاملے میں وجئے کی شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘452‘اوردیگر مارپیٹ کی دفعات کے تحت جرم درج کیاگیاہے ۔ اے پی آئی منڈے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔