بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کی استدعا پر ایشور بالبوتے کا بھیونڈی میں پاور لوم کارخانوں کا دورہ
بنکر سماج اور پارچہ بافی صنعت کو راحت پہنچانے کی یقین دہانی
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کی دم توڑتی پاور لوم صنعت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی اور او بی سی سیل نے اپنی جدو جہد کو دوبارہ شروع کر دیا ہے جن کی درخواست پر آج مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس او بی سی سیل کے صدر ایشور بالبوتے نے بھیونڈی پہنچ کر یہاں کے کارخانوں کا دورہ کیا اور یقین دہانی کرائی کی وہ اس مسئلے سے راشٹروادی سپریمو شرد پوار کو آگاہ کر جلد ہی بھیونڈی والوں کو راحت پہنچانے کا اعلان کرائے گے ۔ اس موقع پر راشٹروادی کے سینئر لیڈر جاوید احمد فاروقی ، او بی سی سیل کے مقامی صدر ثاقب مومن ، بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے صدر اشتیاق انصاری ، زعیم بنارسی ، عارف خان ، جاوید خان ، حبیب انصاری ، لالہ بھائی کے علاوہ بڑی تعداد میں پاور لوم مالکان موجود تھے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی کی پارچہ بافی صنعت کئی برسوں سے زبوں حالی کی شکار ہے جس کے سبب یہاں کا بنکر سماج معالی طور پر پوری طرح ٹوٹ چکا ہے اور حکومت سے اب راحت نہیں ملی تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے پاور لوم کارخانے پوری طرح سے بند ہوجائینگے ۔ تاہم مہاراشٹر حکومت سے امید لگائے یہاں کے بنکروں کو راحت پہنچانے کے لئے بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی اور او بی سی سیل نے یہاں بنکروں کے مسائل پر سیلکو ہاوس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ریاستی وزیر جیتندر اوہاڑ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونے والے تھے لیکن کچھ معاملات کے سبب پروگرام کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے لیکن بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی اور او بی سیل کی درخواست پر مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس او بی سی سیل کے صدر ایشور بالبوتے نے بھیونڈی کے ویتال پاڑہ ، نالہ پار ، نائیگاوں علاقے کے متعدد کارخانوں کا دورہ کیا اور یہاں کے بنکروں سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سن کر اس پر جلد ہی راحت بھری خوشخبری سنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کے وہ راشٹروادی سپریمو شرد پوار اس مسئلے پر جلد ہی گفت و شنید کر انھیں حالات سے باور کرائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ میں بنکروں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہو اور اب راشٹروادی پارٹی کی حکومت ہونے کے سبب ہم اسے حل کرنے کے لئے پوری طرح پابند ہیں ۔ سینئر لیڈر جاوید احمد فاروقی نے کہا کے پاور لوم صنعت شہر کی لائف لائن رہی ہے لیکن بی جے پی حکومت نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن اب ہم لوگوں کی پوری جدوجہد یہی ہے کے پارچہ بافی صنعت واپس سے اپنے اچھے دور کی طرف گامزن ہوجائے جس کے لئے میں پوری طرح تگ و دو کروں گا ۔بھیونڈی نائیگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے صدر اشتیاق انصاری نے کہا پاور لوم صنعت کئی برسوں سے تکلیف میں ہے ۔ اس لئے اب بنکروں کو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں ہیں کہ وہ پاور لوم صنعت کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں تاکہ یہاں کے بنکروں خو راحت مل سکیں ۔