نئ دہلی:19، اکتوبر۔ کورونا کی اس مہاماری کی وجہ سے خواتین کی صحت کی مکمل دیکھ بھال نہ ہونے کے وجہ سے ان کی بیماریوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی کے پیش نظر آج جامعہ نگر کے نور نگر پارک میں جامعہ ہمدرد کے اسٹوڈنٹس کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے آرگنائزرس ڈاکٹر گلناز بانو،ڈاکٹر رستم اقبال،ڈاکٹر ابھیشیک شرما،مہر نسیم سمیہ خان نے اس کیمپ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی جس میں انھوں نے بتایا کہ اس کا خاص مقصد خواتین کی بنیادی صحت، کیلشیم، وٹامن ڈی، ہیموگلوبن پر خاص توجہ دینا ہے ۔
کیمپ کا افتتاح معروف ماہر اطفال ڈاکٹر شمشیر اختر نے کیا اس کے علاوہ ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر ساجد علی، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر ذکری، ڈاکٹر صوفیہ،ڈاکٹر زرین فاطمہ، صبوحی، مدیحہ جویریہ، ندیم، عبید، انعام، رشبھ،شجاع، زید نے اپنی خدمات پیش کیں اور گرانقدر طبی خدمات سے عوام کو مستفید کیا ۔اس کیمپ میں تقریبا دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، خون کی مختلف جانچ کی گئیں اور انھیں مفت دواءیں بھی دی گئیں ۔اس کیمپ کا مقصد سماج کے کمزور اور غریب عوام کو طبی امداد پہنچانا ہے ۔اور انھیں بھتر سے بھترطبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اور معاشرہ کو صحت مند بنانا ہے۔ یہ اطلاع ڈاکٹر خبیب احمد نے دی۔