NCP Urdu News 8 Jan 24

شردپوار کی موجودگی میں پارلیمانی سیٹوں کاجائزہ

ممبئی:آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر این سی پی کی جانب سے آج بقیہ 10 لوک سبھا حلقوں کے لئے جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگ این سی پی کے قومی صدر شرد پوار صاحب کی موجودگی میں ہوئی جس میں شرد پوار نے ہر حلقہ کے مقامی لیڈروں اور اہم عہدیداروں سے بات چیت کی۔

شرد پوارکی موجودگی میں آج لوک سبھا حلقوں ممبئی شمال مشرقی، بھیونڈی، ڈنڈوری، ماڈھا، کولہاپور، احمد نگر، ستارہ، بیڑ، ہنگولی اور جلگاؤں راویر کے پارلیمانی سیٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرد پوار کی موجودگی میں اکتوبر میں 18 و 19 تاریخ کو 15 /پارلیمانی سیٹوں کا جائزہ لیا گیا۔جس میں احمد نگر، ہنگولی، وردھا، امراؤتی، بیڑ، بھیونڈی، چپلون، شاہ پور اور جالنڑ، کولہا پور، جلگاؤں، پونے، ستارا،شولاپور حلقوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس موقع پر این سی پی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے جینت پاٹل، این سی پی کے سینئر لیڈر اور ایم پی سرینواس پاٹل، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ، سابق وزیر اور ایم ایل اے راجیش ٹوپے، سابق وزیر ایم ایل اے بالاصاحب پاٹل، سابق وزیر ایم ایل اے پراجکت تانپورے، ایم ایل اے ایکناتھ کھڑسے، ایم ایل اے ششی کانت شندے، ایم ایل اے سندیپ شرساگر، سابق ایم ایل اے اور خزانچی ہیمنت ٹکلے، ریاستی جنرل سکریٹری رویندرا پوار، خواتین شعبے کی ریاستی صدر روہنی کھڑسے، ممبئی ڈویژن کی صدر راکھی جادھو، ریاستی جنرل سکریٹری ادیتی تائی نلاوڈے، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر محبوب شیخ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading