MPCC Urdu News 08 Jan 24

طلبہ کو امتحان میں پاس کرنے کے لیے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟: اتل لونڈھے

اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں جب غلطی تسلیم کی جارہی ہے تو پھرمقدمہ کیوں درج نہیں کرایا جارہا ہے؟

ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ

ممبئی:ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ٹیکنیکل یونیورسٹی نے کے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرتے ہوئے پاس کرنے کے لیے ان سے پیسے مانگے جانے کا سنسنی خیز معاملے کا ابھی حال ہی میں انکشاف ہوا ہے۔ اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں بھی غلطی ہونے کا واضح طور پراعتراف کیا گیا ہے، اس کے باوجود خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ انجینئرنگ وفارمیسی جیسے شعبوں میں اگر اسی طرح کی بدعنوانی ہوگی تو کوئی بھی کمپنی مہاراشٹر کے انجینئروفارمسسٹ کو ملازمت نہیں دے گی۔اس معاملے میں طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے وگرنہ کانگریس اپنے انداز میں اس مسئلے کو حل کرے گی۔ یہ انتباہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان اتل لونڈھے نے دیا ہے۔

اس ضمن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اتل لونڈھے نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے پرچے آن لائن چیک کیے جاتے ہیں اور آن لائن ہی طلبہ فیل وپاس بھی ہوتے ہیں۔ناکام ہونے والے طلباء کو ٹیلی گرام کے ذریعے پیغامات بھیجے جاتے ہیں کہ اگر وہ پاس ہوناچاہتے ہیں کہ تو اس کے لیے پیسے دیں۔ اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں ایسی غلطیوں کا واضح طور پر اعتراف کیا گیا ہے لیکن افسوس کہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ امتحانات کے پرچے کی دوبارہ جانچ کے نتائج سے قبل ہی دوسرا امتحان لے لیا گیا۔ دوبارہ جانچ میں یہ طلبہ اگر پاس ہوگئے تو کیا ہوگا؟ ناکام ہونے والے طلبہ کو یہ بتایاجاتا کہ تم پاس نہیں ہوسکوگے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے تو کیا پھرٹارگیٹ کرتے ہوئے طلبہ کو ناکام کیا جاتا تھا؟ اس کے علاوہ دوبارہ جانچ کا نتیجہ نہ ظاہر کرتے ہوئے امتحان کیسے لیا جاتاہے؟ اس یونیورسٹی کے تقریباً 11 ہزار طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے حق آخر ان بدعنوانوں کو کس نے دیا؟ جب اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں غلطی کا اعتراف کیا گیا ہے تو پھر خاطیوں کے خلافمقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا؟کہیں یہ کسی کو بچانے کی کوشش تو نہیں ہے؟ آن لائن پیپرز چیک کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا جاتا؟ ایسے کئی سوالات ہیں جن کا جواب ملنا ہی چاہئے۔لونڈھے نے کہا کہ گورنر صاحب اس یونیورسٹی کے چانسلر ہیں، ان سے اس معاملے پر وقت مانگا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ طلبہ کو انصاف دیں گے۔

AC Special Meeting 41223 MoM (1).pdf

DocScanner 22-Dec-2023 1-36 pm.pdf

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading