NCP Urdu News 30 March 22

0 28

ریاستی بی جے پی لیڈران کونتن گڈکری کے نظریات کے مطابق کام کرنا چاہئے: کلائیڈ کرسٹو

ممبئی: مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈران کو اپنی انتقامی سیاست چھوڑکر بی جے پی کے سینئر لیڈر ومرکزی نتن گڈکری کے نظریات کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ سابق وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس وان کے ساتھیوں کو یہ مشورہ آج یہاں این سی پی کے ریاستی ترجمان کلائیڈ کرسٹونے دیا ہے۔

نتن گڈکری نے کہا تھا کہ جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ملک کو کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹی کی ضرورت ہے۔ نتن گڈکری کا بیان سیاست میں ایک ایسے لیڈر کا بیان ہے جو سیاسی کھیل کا ماہر اور پارٹی میں مضبوط پوزیشن رکھتے ہیں۔ کلائیڈ کرسٹو نے کہا کہ دراصل نتن گڈکری یہ کہنا چاہتے تھے کہ اگر اپوزیشن طاقتور رہے تو بہتر کام کیا جاسکتا ہے لیکن اگر اپوزیشن ہی کمزور ہوجائے تو پھر کس سے مقابلہ کیا جائے۔ کلائیڈ کرسٹو نے کہا کہ فی الحال ریاست میں دیویندر فڈنویس، چندرکانت پاٹل، گوپی چند پڈلکر اور کریٹ سومیا گلی کے بچوں کے جیسا کردار اداکررہے ہیں۔ ان کے پاس عوامی مسائل پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔اٹھتے بیٹھتے ریاستی حکومت پر حملہ کرنے اورریاستی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے کا ہی کام رہ گیا ہے۔

کرسٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور نتن گڈکری پوار صاحب کے کاموں سے تحریک لیتے ہیں۔و ہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان پر پوار صاحب کے کاموں کا خوب اثر ہے، اسی لیے فڈنویس، چندرکانت پاٹل، وپڈلکر کوچاہئے کہ وہ اپنی گندی سیاست کرنے کے بجائے نتن گڈکری کی سوچ کے مطابق کام کریں ورنہ سیاست میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔