آرین خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد این سی بی کی جعلسازی پر مہر لگ گئی: مہیش تپاسے

ممبئی: کارڈیلیا کروز ڈرگس معاملے میں آرین خان کو آج این سی بی نے کلین چیٹ دیدی ہے۔ این سی پی کے قومی ترجمان وکابینی وزیر نواب ملک نے این سی بی کی جس جعلسازی کو بے نقاب کیا تھا اس پر مہرلگ گئی ہے۔ یہ باتیں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نواب ملک نے سمیرداوٴد وانکھیڈے کے طریقہٴ کار پر جو الزامات عائد کئے تھے وہ آج سچ ثابت ہوئے ہیں۔ نواب پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ این سی بی نے جو کارڈیلیا کروز پر جوچھاپہ مارا ہے وہ مکمل طور پر فرضی ہے۔

تپاسے نے کہا کہ این سی بی نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے جو پنچ بنائے تھے وہ بھی جعلی تھے اور ان پنچوں نے بھی یہ اعتراف کیا ہے۔ ایک پنچ کی تو غیرفطری موت بھی ہوچکی ہے۔ جس وقت یہ چھاپہ ماری ہوئی تھی اس وقت پیسوں کے لین دین کا بھی معاملہ سامنے آیا تھا ۔اس لئے آرین خان کو کلین چیٹ ملنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نواب ملک نے این سی بی پر جو الزامات عائد کئے تھے وہ سچ تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading