MPCC Urdu News 27 May 22

آرین خان معاملے سے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال بے نقاب : اتل لونڈھے

مہاراشٹر کو بدنام کر کے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹنے کے ارادے ایک بار پھر ناکام ہو گئے

این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے ذریعہ کئے گئے تمام اقدامات کی آزادانہ تفتیش کرائی جائے

ممبئی:این سی بی کی طرف سے آرین خان کو دی گئی کلین چٹ نے واضح کر دیا ہے کہ فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی کورڈیلیا کروز پر ڈرگ پارٹی کے سلسلے میں گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ این سی بی کے ذریعے مہاراشٹر کی تصویر منشیات والی ریاست کے طور پر بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان تمام معاملات میں مہاراشٹر کی ملک بھرمیں کافی بدنامی ہوئی ہے۔ کارڈیلیاسمیت سمیروانکھیڈے کے ذریعے کی گئی تمام کارروائیو ں کی آزادانہ تفتیش کراکراس معاملے کے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چیف ترجمان اتل لونڈھے نے کیا ہے۔

اتل لونڈھے نے کہا کہ ابتدا سے ہی یہ واضح تھا کہ اس ڈرگ پارٹی اور اس کی چھاپہ ماری میں کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ یہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے مہاراشٹر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا ایک حصہ تھا۔ کارڈیلیا چھاپے میں، بی جے پی سے تعلق رکھنے والے لوگ براہ راست این سی بی کے دفتر میں پائے گئے ۔ اس کارروائی میں کس طرح گجرات سے سازش رچی گئی، اس کا وزیرنواب ملک نے پردہ فاش کیا تھا۔ آرین خان کے کلین چیٹ سے یہ واضح ہوگیا ہےکہ نواب ملک کے الزامات سچ تھے۔ آرین خان کے پاس سے ڈرگس برآمد نہیں ہوا تھا ، اس کے باوجود اسے جیل میں قید رکھا گیا ۔ اب آرین خان کا نام این سی بی چارج شیٹ میں بھی نہیں ہے۔ این سی بی کے اس وقت کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بالی ووڈ کے ساتھ ممبئی اور مہاراشٹر کو بھی بدنام کیا ہے۔

لونڈھے نے کہا کہ مہاراشٹر کی حکومت گرانے کے لئے بی جے پی اول دن سے کام کررہی ہے۔ ای ڈی، انکم ٹیکس،سی بی آئی، این آئی اے، این سی بی اور دیگر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے فرضی کارروائیاں کی گئیں۔ وزیرنواب ملک، سابق وزیرداخلہ انل دیشمکھ ایسی ہی سازشوں کے شکار ہوئے ہیں۔ اداکار سوشانت سنگھ کے معاملے میں بھی ریاستی حکومت کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن سچائی بالآخر سچائی ہوتی ہے، اس پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ریاستی حکومت ایسے مہاراشٹر دشمن لوگوں کی تفتیش کرکے انہیں جل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading