میں شرد پوار صاحب اور پارٹی کے ساتھ ہوں،کوئی غلط فہمی نہ پیدا کرے: جینت پاٹل

ممبئی: این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور ممبر پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کی اسمبلی کی لابی میں تصویر پیر کو وائرل ہوئی۔ اس پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے جینت پاٹل نے کہا کہ میں پوار صاحب اور پارٹی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ ہوں، کوئی غلط فہمی پیدا نہ کرے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ سنیل تٹکرے الگ پارٹی میں ہیں اور میں الگ پارٹی میں ہوں۔اسمبلی میں عوامی کے نمائندے کے طور پر ہم ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں۔ہمارا ذاتی تعلق بھی ہوسکتا ہے اور اس کی بنیاد پر سیاسی قیاس آرائی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ جینت پاٹل نے کہا کہ میرے دیگر پارٹیوں کے بہت سے لیڈرو ں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کی الگ سیاسی مطلب نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں شرد پوار صاحب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔ این سی پی کانگریس پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سمت وہی ہے جو پوار صاحب بتائیں گے۔ جینت پاٹل نے کہا کہ اجیت پوار کے ساتھ گئے ہوئے 6 /ایم ایل اے میرے ساتھ اسمبلی میں لابی میں بیٹھے تھے۔ میرے ساتھ 3 ایم ایل اے نے کھایا کھایا۔ اس کا مطلب کچھ مختلف نہیں ہے۔ اس لیے کوئی بھی غلط فہمی پیدا نہ کرے۔ فنڈز کی تقسیم میں جانبداری کی خبر کچھ نیوزچینلوں پر آنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جینت پاٹل نے کہا کہ این سی پی کے تمام ارکان کے حلقوں میں فنڈز تقسیم ہوئے ہیں۔ ایم ایل اے جیتندراوہاڈ کا حلقہ ایک شہری حلقہ ہے اس لیے شہری ترقیاتی محکمہ کی جانب سے انہیں فنڈ مل سکتا ہے۔