NCP Urdu news 20 Oct 2020

شردپوار اگر حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں تو آپ کے پیٹ میں مروڑ کیوں؟: مہیش تاپسے

ممبئی: شردپوار صاحب اگر حکومت کی رہنمائی کرتے ہونگے تو آپ کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہا ہے؟ یہ سخت سوال آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان مہیش تاپسے نے حزبِ اختلاف لیڈر دیوندر فڈنویس سے کیا ہے۔ تاپسے نے کہا ہے کہ قرض لینا کوئی گناہ نہیں ہے، لیکن ریاست کے حق کا 30ہزار کروڑ روپئے ادا نہ کرنا یقینی طور پر گناہ ہے۔ ریاست کے حق کا پیسہ ریاست کو واپس دلانے میں کیا حزبِ اختلاف لیڈر دیوندر فڈنویس مدد کریں گے؟۔ تاپسے نے دیوندرفڈنویس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گناہ وثواب کے بارے میں پوار صاحب کو نہ سمجھائیں۔

مہیش تاپسے نے کہا کہ گجرات میں جب زلزلہ آیا تھا تو گجرات ومرکز میں بی جے پی کی ہی حکومت تھی۔ اس کے باوجود بی جے پی زلزلہ متاثرین کی مدد نہیں کرسکی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ اٹل بہاری واجپئی نے شردپوار صاحب کو انتظامیہ کیمٹی کا نائب صدر بنایا تھا۔ تو کیا وہ بی جے پی حکومت کی نااہلی تھی؟ تاپسے نے کہا کہ ملک میں کئی وزیرزراعت ہوئے، لیکن متفقہ طور پر ایک ہی وزیرزراعت شردپوار ہی قرار پائے جنہوں نے کسانوں کے مفاد کے تحت کئی فیصلے کیے اور ان کا راست فائدہ کسانوں کو ہوا۔ اس وقت کے بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت انہیں بے سہارا نہیں چھوڑہے گی۔ دیوندرفڈنویس کو معلوم ہونا چاہیئے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کسانوں کے لیے جو کچھ بھی ہوسکے گا ضرور کرے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading