ممبئی: کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، مگر ریاستی محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے اس بحران کے دوران ملازمت میلوں کے انعقاد اور مہاسویم ویب پورٹل کے ذریعے 1لاکھ 32ہزار بیروزگار وں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک کے مطابق صرف نومبر مہینے میں 16ہزار380 بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ رواں سال میں جنوری تا نومبر کے درمیان تک 1لاکھ64ہزار723روزگار ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے متلاشی اور روزگار فراہم کرنے والوں کے درمیان رابطہ کے لیے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے https://rojgar.mahaswayam.gov.in
نامی ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ روزگار کے متلاشی اپنی پوری معلومات اس ویب سائیٹ پر درج کرتے ہیں اور روزگارفراہم کرنے والے ادارے وکمپنیاں اس کے مطابق ملازمین کا تعین کرتی ہیں۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعے محکمہ اسکل ڈیولمپنٹ روزگار کے متلاشیوں اور روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں واداروں کے درمیان ایک بہتر رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
نومبر میں 35 ہزار214 ملازمت کے متلاشی امیدواروں نے اپنا رجسٹرڈ کرایا یا اپنی معلومت کو ازسرِنو اپڈیٹ کیا ہے۔ان میں ممبئی ڈویژن میں 13 ہزار 284، ناسک ڈویژن میں 4 ہزار 046، پونے ڈویژن میں 9 ہزار 211، اورنگ آباد ڈویژن میں 6 ہزار 23، امراوتی ڈویژن میں 1 ہزار 423 اور ناگپور ڈویژن میں 1 ہزار 227 امیدواروں نے اندراج کیا۔
نومبر میں محکمہ اسکل ڈولپمنٹ کے مختلف اقدامات کے ذریعے 16ہزار380 امیدواروں کو ملازمت ملی۔ان میں سب سے زیادہ ممبئی ڈویژن 9 ہزار 923، ناسک ڈویژن 1 ہزار 141، پونے ڈویژن 4 ہزار 68، اورنگ آباد ڈویژن 772، امراوتی ڈویژن 321 اور ناگپور ڈویژن 155 امیدوارتھے۔
نواب ملک نے اعلان کیا کہ ریاست میں 12 اور 13 دسمبر کو ہونے والے حالیہ ریاستی سطح کے آن لائن روزگار میلے میں امیدواروں اور کاروباری اداروں وفراد کے زبردست تعاون کی وجہ سے اس پروگرام کو 20 دسمبر 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
بے روزگار نوجوانوں اور کاروباری اداروں وافراد کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ملازمت کے متلاشیوں کو ویب پورٹل https://rojgar.mahaswayam.gov.in پر موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی اور آدھار نمبر کے ساتھ اندراج کرنا چاہئے۔
نواب ملک نے رجسٹرڈ امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی معلومات کواپڈیٹ کریں، نیز نجی و سرکاری شعبے کے کاروباری افراد اور کارپوریٹس کو ویب پورٹل پر رجسٹرشدہ امیدواروں میں سے اپنی ضرورت کے مطابق امیدواروں کا انتخاب کریں۔
آن لائن انٹرویو واٹس ایپ، اسکائپ، زوم وغیرہ کے ذریعہ کئے جاتے ہیں۔ نواب ملک نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے تمام خواہشمند امیدواروں کو ملازمت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔