بجرنگ بلی کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں پر خود بجرنگ بلی نے ہی گدا پھرادیا: جینت پاٹل

ممبئی:این سی پی کے ریاستی صدر اور سابق آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے کرناٹک میں بی جے پی کی بری طرح شکست پر ٹویٹ کرکے تنقید کی ہے کہ بجرنگ بلی کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں پر بجرنگ بلی نے خود ہی گدا پھرادیا۔کرناٹک ملک کی ترقی پسند ریاستوں میں سے ایک ہے۔اس ریاست کی عوام نے حکمراں بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر کانگریس کو اکثریت کے ساتھ اقتدار میں لایا ہے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ اس نتیجے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عوام بدعنوانی اورمذہبی تنازعات کو مسترد کردیا۔ جینت پاٹل نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پورے ملک پر راج کرنے کا دعویٰ کررہے تھے وہ آج کرناٹک سے ہی کھدیڑ دیئے گئے۔ اس موقع پر جینت پاٹل نے کرناٹک پردیش کانگریس کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

بی جے پی کے لیے جنوبی ہند کے دروازے بند:مہیش تپاسے

کرناٹک نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر پھینک دیا

ممبئی:کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اس کی شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہا کہ جنوبی ہندوستان نے اب بی جے پی کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔ہم اس بات سے مطمئن ہیں کہ کرناٹک کے ووٹروں نے مذہبی پولرائزیشن اور تقسیم کی سیاست پر ترقی اور سیکولرازم کا انتخاب کیا ہے۔

پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تپاسے نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کو وزیر اعظم مودی کی شکست کے طو رپر دیکھا جانا چاہئے۔یہ وزیراعظم کی ذاتی شکست اور تمام سیکولر طاقتوں کی جیت ہے۔اب عوام جملے بازی یا کسی قسم کی مذہبی پولرائزیشن کا شکار نہیں ہوتے ہیں۔تپاسے نے مزیدکہا کہ کرناٹک کے انتخابی نتائج نے 2024 کے عام انتخابات میں یو پی اے کی واپسی کی راہ ہموار کر دی ہے اور اب دہلی دور نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading