NCP-SP Urdu News 13 July 24

’ سی اے جی‘ نے ہماری باتوں پر مہر ثبت کر دی: جینت پاٹل

یہ حکومت بجٹ کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے

ممبئی: سی اے جی کی رپورٹ کل جاری کی گئی ہے۔ ہم سب بار بار کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت بجٹ کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور کل ایوان کے فلور پر رکھی گئی سی اے جی کی رپورٹ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ باتیں این سی پی-ایس پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہی ہیں۔

این سی پی- ایس پی کے ریاستی صدر نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ پربحث کے دوران اپنی تقریر میں ریاست میں اثاثہ جات کی تخلیق نہ ہونے کے بارے میں حکومت کی توجہ مبذول کروائی تھی۔ بالکل یہی معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی ادارے ’سی اے جی‘ کی رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس تقریر میں میں نے اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ ریاستی حکومت لاپرواہی سے خرچ کر رہی ہے اور یہ بجٹ حقیقت سے بہت دور ہے، یہی مشاہدہ آڈیٹر جنرل نے بھی کیا ہے اور کہا کہ بجٹ ٹھوس بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ ہم سب پچھلے کچھ دنوں سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت بجٹ کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور کل ایوان میں پیش کی گئی سی اے جی کی رپورٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے جی نے شندے-فڑنویس-پوار حکومت کو سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو غیر ضروری سبسڈی کو کم کرنا چاہئے، اثاثہ جات بنانے پر توجہ دینا چاہئے۔ این سی پی-ایس پی کے ریاستی صدر نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ریاست چلانے کا رویہ بالکل ویسا ہی ہے کہ آنے والی نسلیں اگر بھیک مانگیں گی تو بھی چلے گا، مگر والدین کی محنت سے کمائی ہوئی رقم کو خرچ کرتے ہوئے آج عیش کیا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading