Nash mukhalif 0olice ki sakht karwai

بھیونڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی ، پانچ دن میں تین مقامات پر چھاپہ

پانچ گرفتار ، ڈی سی پی کی نشہ خوروں پر کارروائی کی وارننگ سے مچی کھلبلی

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے ۔ جس سے منشیات فروشوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہیں ۔ پولیس نے گذشتہ پانچ دنوں میں شہر میں تین مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 10 کلو 500 گرام گانجہ ، 10 لاکھ نقد اور دو تلوار کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا ۔ جبکہ ڈی سی پی یوگیش چوہان اور اے سی پی پرسانت ڈھولے نے آگے بھی مشہ خوروں پر سخت کرنے کا انتباہ دیا ہے جس کی وجہ سے منشیات فروشوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی ڈی سی پی یوگیش چوہان کے حکم پر مشرق حلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر پرشانت ڈھولے اور مغربی حلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر راجیندر گاوت کی رہنمائی میں شہر کے تمام چھ پولیس اسٹیشنوں میں شہر میں گانجا جیسے منشیات فروشوں کی گرفتاری زوروں میں شروع کی ہے ۔ اسی تناظر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کون گاوں پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجندر پوار اور ان کی ٹیم نے بھیونڈی کلیان روڈ پر واقع راجنولی بس اسٹینڈ پر جال بچھا کر دو افراد کو آٹو رکشہ نمبر ایم ایچ 04-جے کیو 7060 نمبر کے رکشہ میں سے دو کلو 350 گرام گانجہ سمیت رفیق بشیر انصاری (42) ، جمال الدین معین الدین شیخ (36) کو گرفتار کیا ہے جس کی قیمت 46 ہزار روپئے مالیت کے سامان اور رکشہ سمیت ایک لاکھ 72 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا ہے ۔ اس پہلے شانتی نگر پولیس نے اے سی پی پرشانت ڈھولے اور سینئر پولیس انسپکٹر شیتل راوت کی رہنمائی میں شانتی نگر کے کے جی این چوک کے بھاجی مارکیٹ سے عبدالقادر عبد الجبار شیخ اور اکبر حسین عبد العزیز شیخ کو حراست میں لے کر جب ان کے گھر کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے تقریبا 49 ہزار 700 روپئے قیمت کا 4 کلو 970 گرام گانجہ ، 10 لاکھ 22 ہزار 270 روپئے نقد اور 11 ہزار روپئے کے دو موبائل فون سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ 82 ہزار 970 روپئے کا سامان برآمد کیا تھا ۔جبکہ کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونمانے کو ملی مخبر کی اطلاع پر کرائم برانچ پولیس نے مقامی گائتری نگر علاقہ میں رضوان خورشید خان کے گھر پر چھاپہ مار کر دو تلوار سمیت اس کے گھر سے 3 کلو 250 گرام گانجہ برآمد کرتے ہوئے اسے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading