ناندیڑ کے دونوجوانوں کو ملازمت و بیرون ملک بھیجنے کاجھانسہ

ناندیڑ:7اکتوبر(نامہ نگار)شہر کے دشمیش نگر میں رہنے والے نوجوان نے اتوارہ پولس اسٹیشن میںدھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ایک شخص نے اسے آسٹریلیا جانے کیلئے دیڑھ لاکھ روپے مانگ جبکہ دوسرے شخص کو کناڈا میں ملازمت دلوانے کے نقدایک لاکھ روپے لئے ۔ اس طرح ڈھائی لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی ہوئی ۔ ہری پریت سنگھ بلدیوسنگھ ڈھلو ساکن بافنا ناندیڑ نے شکایت میں کہا کہ 4 اگست 2018تا6اکتوبر2018 کے درمیان ایک شخص نے انھیں آسٹریلیا جانے کاجھانسہ دیا اوراس کے لئے ملزم کے بینک اکاو¿نٹ میں دیڑھ لاکھ روپے کی رقم جمع کروانے لگائی ۔ا س کے علاوہ فریادی کے دوست کو کناڈا میں ملازمت دلوانے کاجھانسہ دے کر اُس سے بھی ایک لاکھ روپے لئے ۔اس طرح دونوں نوجوانوں کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپیوںکی دھوکہ دہی ہوئی ۔ تقریبا ڈھائی ماہ سے یہ شخص فریادی کو اوراسکے ساتھی کو ملازمت دلوانے اورآسٹریلیا بھجوانے کیلئے ٹال مٹول کررہاتھا ۔ اسکی نیت سے دونوں نوجوان اچھی طرح واقف ہوگئے تھے اسلئے انھوں نے پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 420‘406کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی سولنکے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a comment