ناندیڑضلع میں موٹرسائیکل چوروں کی ٹولیاںسرگرم

ناندیڑ:7اکتوبر(نامہ نگار)ناندیڑشہر و ضلع کے تمام تعلقوں میں موٹرسائیکل چوروں کی ٹولیاں بڑے پیمانے پرسرگرم نظر آرہی ہیں۔ کیونکہ ہر روز شہر و ضلع کے مختلف علاقوں سے موٹرگاڑیاںچوری ہونے کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں۔ ناندیڑ اور دیگلور کے پولس اسٹیشنوں میں موٹرسائیکل چوری کی تین شکایات درج ہوئی ہیں۔ ناندیڑ کے ائیر پورٹ پولس اسٹیشن میں فریدی شیخ لاڈن شیخ نظیر عمر 26 سال ساکن مالیگاو¿ں روڈ تتھاگت نگر ناندیڑ کے مطابق 2 اکتوبر کوشب نوبجے رُتوشری کلاسیس کے سامنے وشنو نگر میں انھوں نے اپنی بُلیٹ گاڑی نمبرMH 26-BL- 8043قیمت ایک لاکھ روپے کھڑی کی تھی۔نامعلوم چور نے موقع کافائدہ اٹھاکر بلیٹ چوری کرلی ۔ ائیر پورٹ پولس نے فریادی کی شکایت پر کل تعزیرات ہند کی دفعہ 379 کے تحت جرم در ج کردیاہے۔
وزیرآباد:شہر کے گرودوارہ چوراہے کے پاس سے گزشتہ دنوں موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔سدھارتھ موہن کھاڈے نے شکایت درج کروائی کہ 23ستمبر کو شب سات تا ساڑھے نو بجے تک گرودوارہ چوراہے کے بازو میں اوم سائی پرنٹنگ پریس کے سامنے انھوں نے اپنی ہیرو ہونڈا گاڑی نمبر MH 26-L 9183 کھڑی کی تھی ۔ ساڑھے تین گھنٹوں کے دوران کسی نامعلوم فر د نے موٹر سائیکل چوری کرلی۔ اس گاڑی کی قیمت بیس ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔ وزیر آباد پولس نے سدھارتھ کی شکایت پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔
دیگلور:شہر کے لائن گلی سے چندہ روز قبل اسپلنڈرموٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔ فریادی ہنمنت مانیک راو¿ نے شکایت درج کروائی کہ 29 ستمبر کوشب دس بجے بالاجی جھینڈا کے قریب لائن گلی میں انھوں نے ہیرو ہونڈاکمپنی کی اسپلنڈر موٹر سائیکل نمبر MH 26-U- 8501 کھڑی تھی ۔ رات دیرگئے چوروں نے موٹرسائیکل چوری کرلی ۔ پولس نے فریاد ی کی شکایت پر کل مقدمہ درج کردیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading