ملک کی تعمیر نو میں صحت مند عوام کا اہم کردار:سید کلیم
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی ”صحت مند عوام صحت مند ملک“ مہم کا کامیاب انعقاد
پربھنی:15اکتوبر (پریس ریلیز)پاپولرفرنٹ آف انڈیاگزشتہ کئی سالوں سے ملک گیر سطح پر ”صحت مند عوام صحت مند ملک“ اس عنوان کے تحت ملک کے ۴۲سے زائد ریاستوں میں ہزاروں پروگرام اس مہم کے تحت کرتے آرہے ہیں۔ اس سال مہاراشٹر ریاست کاابتدائی پروگرام پربھنی شہر میں مارشل آرٹ اور یوگا ایکسرسائز کے عنوان پر منعقد کیا گیا، اور اس پروگرام میں موجود شرکاءکو ورزش کرواکر ورزش کی اہمیت اور اس کی غرض وغایت پر سید کلیم اورنگ آباد ضلع صدر پاپولرفرنٹ آف انڈیا نے صحت مند عوام ہی ملک کی تعمیر نو کرسکتی ہے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک صحت کے متعلق حکومتیں اس پر مختلف اسکیمات کے ذریعے عوام کو بیدار کرتی ہے، مگر افسوس ہمارے ملک کی موجودہ صورتِ حال سے ہم اندازہ لگاسکتے ہیں کہ سگریٹ نوشی، شراب نوشی ،تمباکو، گٹکھااوردیگر نشہ آور اشیاءجو ہمارے صحت کے لیے نقصاندہ ہے اس کی فروخت کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ باوجود پابندی کے بھی یہ اشیاءآسانی سے مہیا ہوتی ہے۔ اس پروگرام میںمتسوگی فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا گیا، اور شہر پربھنی کے مختلف اسکولس کے طلباءنے پروگرام میں شرکت کی، اس مہم کی غرض وغایت پر معراج انصاری ریاستی جنرل سیکریٹری نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کی ابتداءمیں حافظ انور نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ ابتدائی کلمات خمیسہ محمد جنیدضلع صدرپاپولر فرنٹ آف انڈیاپربھنی نے ادا کیے، اور اس پروگرام میں آئے ہوئے بطور مہمان شیواجی کھوپے ضلع صدر بام سیف پربھنی ، وجاہت سر معلم مو¿ید المسلمین ہائی اسکول، سلمان سر معلم فاران ہائی اسکول، عبدالستار سر فاطمہ ہائی اسکول۔ اختتام میں مارشل آرٹ ماسٹر اور اساتذہ کو مومنٹو سے نوازا گیا۔ اورطلباءکو بہتر مستقبل وصحت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس کے علاوہ جناب عابد علی ریاستی سیکریٹری، مولانا عرفان ملی، اسحاق انصاری، عبدالندیم کے علاوہ سینکڑون ممبران نے شرکت کی۔ اختتام میں عبدالسلام جنرل سیکریٹری پاپولر فرنٹ آف انڈیاپربھنی نے آئے ہوئے تمام مہمان وطلباءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی تعاون کی اپیل کی۔