MPCC Urdu News 29 July 2020

پندرہ لاکھ کا اپنا وعدہ پورا کرنے پر ریاستی کانگریس کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد: سچن ساونت

کورونا متاثرین کی تعداد میں عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرکے مودی جی نے ہندوستان کی شان میں اضافہ کردیا ہے

ممبئی: ۶سال قبل اقتدار حاصل کرنے کے لیے نریندرمودی نے عوام سے بھرپوروعدے کیے تھے، جن میں سے انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے بیرونِ ممالک سے بلیک منی واپس لاکر 15لاکھ دینے کا اپنا وعدہ ضرور پورا کیا ہے۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ انہوں نے 15لاکھ روپئے کی جگہ پر ملک کو 15لاکھ کورونا کے مریض دے کر عالمی سطح پر ہندوستان کی شان میں اضافہ کردیا ہے۔ ان کی اس حصولیابی کے لیے ریاستی کانگریس کی جانب سے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک میں کورونا کے بڑھتے متاثرین پر یہ طنز آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کی ہے۔

سچن ساونت نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت سے کورونا کی ضمن میں سوالات کرتے ہیں کہ حکومت نے کیا کیا؟مودی وان کے ساتھیوں کی مانند ہماری سوچنے سمجھنے کی طاقت زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی کم سمجھی کے مطابق سائنٹفک نقطہئ نظر سے نئے اسپتالوں کی تعمیراور ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے چیس دی وائرس جیسے موثر طریقہ کار پر عمل کیا،جس کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی ایم آر نے یہ کہا ہے کہ ملک بھر میں یہی ماڈل اپنایا جانا چاہئے۔ دھاراوی میں کورونا پر قابوپانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کی پوری دنیا نے تعریف کی ہے۔ لیکن بی جے پی کے لیڈران کو یہ ہضم نہیں ہوپارہا ہے۔ ان کے مطابق ہمیں بھی مودی جی نئے وانوکھے طریقہئ علاج کو اپنا تے ہوئے تھالیاں بجانی چاہئے تھیں اور دیئے جلانا چاہئے تھا۔ یا پھر اگر عوام میں بھابھی جی کا پاپڑ تقسیم کیا گیا ہوتا تو کورونا نیست ونابود ہوگیا ہوتا۔ اس طرح کے انوکھی اسکیموں اور مودی جی کی کارکردگی کی وجہ سے کورونا بیرونِ ممالک سے ہندوستان میں آیا ہی نہیں بلکہ آج کورونا کے مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں تیسرے مقام پر آگیا ہے اور پہلے مقام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سے ہندوستان کی عظمت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ یہ صرف مودی جی کے مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کرنے کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے جو خود مودی جی نے کہا ہے۔ اس کے پسِ پشت یقینا مودی جی کی دوراندیشی اورانوکھا طریقہ کار ہی کارفرما ہے۔ سچن ساونت نے کہا کہ مودی جی کورونا کے خلاف جنگ 21دن میں جیتنے والے تھے جبکہ حقیقت یہ یہ کہ کورونا آج ملک کی عوام کے خلاف جنگ کررہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading