MPCC Urdu News 15 May 24

اگر مودی کا مسلمانوں سے گہرا تعلق ہے تو پھر یہ نفرت انگیز بیان بازی کیوں؟: نانا پٹولے

کانگریس پر مسلمانوں کی منھ بھرائی کا الزام لگانے والے مودی حج کے لیے معاشی مدد کرنے والے چندرا بابو نائیڈو کا ساتھ کیوں پسند آ رہا ہے؟

نریندر مودی کو کانگریس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ ملک کی 140 کروز عوام 4 جون کو بی جے پی کی دکان بند کر دیں گے

بے حس بی جے پی و پی ایم مودی کی ہورڈنگ حادثے میں 14 لوگوں کی موت کی جگہ سے روڈ شو کی شروعات

ممبئی: مرکز کی بی جے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے کبھی کسی سے مذہب کے بارے میں نہیں پوچھا اور نہ ہی کبھی مذہب کے نام پر کوئی اسکیم نافذ کی۔ ساتھ ہی پی ایم مودی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ان کے تعلقات مضبوط ہیں اور وہ ووٹ کے لیے کام نہیں کرتے۔ لیکن اب مودی نے ایک انتخابی جلسہ عام میں رام مندر اور مسلمانوں سے نفرت پر زور دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اب ملک کی عوام نریندر مودی کے جال میں نہیں پھنسے گی اور انہیں لوک سبھا انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گی۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کے منشور کو لے کر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ جبکہ یہ واضح ہے کہ کانگریس کے منشور میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ دوسروں کی جائیدادیں لے کر مسلمانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ لیکن نریندر مودی بار بار یہ پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ کانگریس دوسروں کی جائیداد و املاک ان سے لے کر مسلمانوں کو دے گی۔ ریزرویشن کے معاملے پر کانگریس پر وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات پوری طرح سے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ صرف آر ایس ایس اور بی جے پی ریزرویشن کے خلاف ہیں۔ وزیر اعظم کے اس الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سے ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز لوگوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ بیان دیں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ نریندر مودی جھوٹ پھیلانے کے لیے آر ایس ایس کی تعلیمات سے مختلف کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کانگریس پر مسلمانوں کی منھ بھرائی کا الزام لگانے والی بی جے پی اور پی ایم مودی آندھرا پردیش میں چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ تلگو دیشم نے مسلمانوں کو حج کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے؟ کیا بی جے پی اس سے لاعلم ہے؟

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ منگل کو گھاٹ کوپر علاقے میں پیش آئے لرزہ خیز واقعے میں 14عام شہریوں کی جانیں چلی گئیں۔ ممبئی والوں کے لیے یہ ایک بڑا حادثہ ہے لیکن بی جے پی اور نریندر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ بی جے پی نے پی ایم مودی کے روڈ شو کی شرعات اسی جگہ سے کی جہاں 14 مصوم شہریوں کی جانیں گئیں۔ یہ بی جے پی و پی ایم مودی کی بے حسی کی علامت ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ مودی کا ماننا ہے کہ کانگریس اپوزیشن پارٹی نہیں بن سکے گی۔ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا اور شرد پوار کی این سی پی کو فرضی کہا جا رہا ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ مودی کو مہا وکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں کے بارے میں اتنی فکر کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ دراصل نریندر مودی اس خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی بری طرح ہار رہی ہے۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کو کانگریس کی دکان بند کرنے کی فکر کرنے کے بجائے اپنی اور بی جے پی کی فکر کرنی چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading