پارٹی کے لیے کام کرنے والے محنتی و نئے چہروں کو موقع دیا جائے گا: رمیش چنیتھلا
ریاست کی ’کھوکے باز‘ و دھوکے باز حکومت جائے گی اور ایم وی اے کی ایماندار و شفاف حکومت آے گی: نانا پٹولے
لوک سبھا کی طرح اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست دے کر تاریخ رقم کریں: بالا صاحب تھورات
مہایوتی حکومت نے ریاست کو گجرات کے پاس گروی رکھ دیا ہے، یہ ریاست کے وقار کو بچانے کی جنگ ہے: وجے وڈیٹیوار
چھترپتی سمبھاجی نگر اور جالنہ ضلع اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ میٹنگ اور ارکان پارلیمنٹ کی اعزازی تقریب کا انعقاد
چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا زور شور سے آغاز ہو چکا ہے۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے مہاراشٹر میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر عوام کا اعتماد حاصل کیا تھا، اور اب پارٹی اسی کامیابی کو ودھان سبھا انتخابات میں دہرانے کے لیے پرعزم ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے واضح کیا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات میں نئے اور محنتی چہروں کو موقع دے گی، جو پارٹی کے لیے دیانتداری اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مراٹھواڑہ کے ممبران پارلیمنٹ کی عزت افزائی کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ۲۰۰۰ کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کا اعلان اسمبلی انتخابات کو پیشِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہایوتی حکومت کھوے باز ہی نہیں دھوکے باز بھی ہے۔ 2014 میں دیویندر فڑنویس نے دھنگر، مراٹھا، قبائلی برادری کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن 10 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ریزرویشن نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور فڑنویس نے ذات پات کا تنازعہ شروع کر دیا ہے، لوگوں کو اس میں نہیں پڑنا چاہیے، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی آپ کو انصاف دیں گے۔ نانا پٹولے نے زور دے کر کہا کہ یہ سیاہ پتھر پر سفید لکیر کی طرح ہے کہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی مہایوتی حکومت ختم ہو جائے گی اور مہاراشٹر میں کانگریس کی ایم وی اے حکومت آئے گی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر بالاصاحب تھورات نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت سے نالاں ہیں اور اب اسمبلی انتخابات میں بھی عوام بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن میں ملوث ہے اور اس حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ تھورات نے مزید کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے قیام کے بعد ریاست میں بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو انصاف ملےگا۔
ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹی وار نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے رام کے نام پر لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے الزامات میں ملوث ہے اور ریاست کی معیشت کو گجرات کے ہاتھوں گروی رکھ چکی ہے۔ وڈیٹی وار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے وقار کو بچانے کے لیے اسمبلی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور بی جے پی کی حکومت کو شکست دیں۔
ریاستی کارگزار صدر نسیم خان نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی طبقہ بڑی حد تک کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے اور کانگریس پارٹی کو بھی اقلیتی طبقہ کو مناسب نمائندگی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کبھی ہندو مسلم کبھی شمشان قبرستان و پاکستان کرتی ہے اور اب وہ ووٹ جہاد، لو جہاد، لینڈ جہاد کے فرضی بیانیے پر ووٹ مانگ رہی ہے لیکن عوام بی جے پی کے اس پروپیگنڈے کی زد میں نہیں آئیں گے۔
امیت دیشمکھ نے اس موقع پر کہا کہ مراٹھواڑہ کی ترقی کے پسماندگی کو دور کرنے کا کام صرف کانگریس پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کچھ لیڈران نے پارٹی چھوڑی، لیکن عوام نے ان کو مسترد کر دیا اور کانگریس کی قیادت کو دوبارہ اعتماد دیا۔ دیشمکھ نے زور دیا کہ مراٹھواڑہ سے کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی کے زیادہ سے زیادہ ایم ایل اے منتخب کیے جائیں گے۔
یہ پروگرام چھترپتی سمبھاجی نگر اور جالنہ ضلع کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور ممبران پارلیمنٹ کی عزت افزائی کے حوالے سے اہمیت کی حامل تھی۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنماؤں نے ریاست کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بی جے پی کی حکومت کو شکست دے کر ریاست میں انصاف اور ترقی کا نیا دور شروع کریں۔
کانگریس پارٹی کی جانب سے یہ عزم کیا گیا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کے پلیٹ فارم پر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ریاست میں ایک ایسی حکومت قائم کرے گی جو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہو اور بدعنوانی کا خاتمہ کرے۔ اس میٹنگ نے کانگریس کارکنان کو نئی توانائی فراہم کی ہے اور انتخابات کی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس پروگرام میں ریاستی صدر نانا پٹولے، لیجسلیچر کانگریس پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات، لیڈر آف اپوزیشن وجے وڈیٹی وار، قانون ساز کونسل گروپ لیڈر ستیج عرف بنٹی پاٹل، ریاستی ورکنگ صدر سابق وزیر نسیم خان، سابق وزیر امیت دیشمکھ، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کلیان کالے، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شیواجی کالگے، ریاستی نائب صدر نانا گاونڈے، یوتھ کانگریس کے صدر کنال راؤت، سیوا دل کے صدر ولاس اوتاڈے، این ایس یو آئی کے صدر عامر شیخ، اقلیتی ڈویژن کے صدر وجاہت مرزا، ایس سی شعبے کے صدر سدھارتھ ہتی امبیرے، چھترپتی سمبھاجی نگر کانگریس کے صدر یوسف شیخ، جالنہ ضلع کانگریس کے صدر راجا بھاؤ دیشمکھ کے ساتھ کانگریس لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔
MPCC Urdu News 12 August 24.docx