NCP Urdu News 12 August 24

مراٹھا ریزرویشن: کیا شرد پوار جرانگے پاٹل اور کیرے پاٹل کو احتجاج روکنے کا مشورہ دیں گے؟: امیش پاٹل

ممبئی: این سی پی کے چیف ترجمان امیش پاٹل نے آج مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر ایک اہم سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ جب مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے تو کیا شرد پوار جرانگے پاٹل اور کیرے پاٹل کو ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج بند کرنے کا مشورہ دیں گے؟

منوج جرانگے پاٹل اور رمیش کیرے پاٹل اس وقت مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کے لیے او بی سی کے تحت ریزرویشن حاصل کرنے کے مطالبے پر ریاستی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔ اس تحریک نے مہاراشٹر کے سیاسی ماحول میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ امیش پاٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ جب مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے تو مہاراشٹر میں تحریک کیوں چلائی جا رہی ہے؟ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شرد پوار کو فوری طور پر اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ امیش پاٹل نے کہا کہ منوج جرانگے اور رمیش کیرے جذبے سے متعلق کسی شک کا اظہار نہیں کیا جا سکتا، ان دونوں کی قیادت میں مہاراشٹر میں ایک وسیع تحریک کا آغاز ہوا ہے جس کے نتیجے میں مراٹھا برادری میں اتحاد پیدا ہوا ہے۔ یہ تحریک مراٹھا برادری کے حقوق کے لیے ایک مضبوط آواز بن چکی ہے۔

امیش پاٹل نے مزید کہا کہ اگر شرد پوار مراٹھا اور او بی سی کمیونٹی کے لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ طلب کریں تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی میٹنگ کو لائیو کیمروں کے سامنے اور میڈیا کی موجودگی میں منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ تمام پارٹی لیڈران اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔ امیش پاٹل نے یہ بھی کہا کہ مراٹھا سماج کے لیڈروں کو او بی سی سے ریزرویشن کے مطالبے کے تعلق سے اپنا واضح موقف پیش کرنا چاہیے۔

NCP Urdu News 12 August 24.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading