ہاشم احمد چوگلے‘روہا۔ضلع رائیگڈھ۔9221423524
2014 کے جنرل الیکشن میں شریمان نریندر جی مودی نے بھارتی عوام سے15 لاکھ روپے بنک کھاتے میں جمع کرنے نیز مختلف قسم کے وعدے کئے تھے۔ نا کھاﺅں گا اور ناکھانے دونگا کے بلگ بانگ وعدے کیئے تھے۔ الیکشن میں جیت پر اقتدار کیا مِلا مسلمانوں،دلتوں اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ گورکشک کسی کو بھی بہانا بنا کرجان سے مارنے لگے۔سشاسن تو آیا ہی نہیں۔عوام الناس مہنگائی اور ڈیزل،پیٹرول کے بڑھتے دام سے پریشان ہے۔فرانس کے سابق صدر اولاند نے رافیل دفاعی سودے میں کسی طرح سے انیل امبانی کی کمپنی کے ساتھ حکومت ہند نے فرمان جاری کیا کی پوری کہانی میڈیا کو سنائی۔حاکم وقت اور ان کا ٹولہ اقتدار کے نشہ میں چور ہے۔گھمنڈ کا عالم یہ ہیکہ اوّل تو مسائل پر زبان ہی نہیں کھولتے اور اگر زبان کھلتی بھی ہے تو صرف اور صرف رعونت اور تکبر کی بات ہوتی ہے۔کانگریس صدر روز نئے نئے انکشافات کے ذریعے بھارتی عوام کو موجودہ حکومت کی ناکردگی کو بہتر انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ اب ان کے جھوٹے وعدوں کی پول کھل جارہی ہیں۔قوی امید ہیکہ بھارتی عوام2019 کے الیکشن میںموجودہ حکومت کے خلاف ووٹ دے کر انہیں شکست دیں گے۔بس اب کچھ مہینوں کا انتظار باقی ہے۔