اُردو یونیورسٹی فاصلاتی کورسس‘ داخلوں کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع
حیدرآباد، 28 ستمبر (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 30اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔پروفیسرپی فضل الرحمن، ڈائرکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یہ توسیع ملک کے مختلف حصوں سے موصولہ نمائندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ اس سال سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) کے علاوہ 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامسمیں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایک سالہ ڈپلومہ (ٹیچ انگلش اور جرنلزم و ماس کمیونیکیشن) اور چھ ماہی سرٹی فکیٹ کورسز (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنگشنل انگلش) میں بھی داخلے دستیاب ہےں۔ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب لنکhttp://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر موجود ہیں ۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ معاون خدمات‘ ہیلپ لائن 040-23008463، 040-23006612/13/14/15 Extn: 1801 یا اوقات کار میں موبائل نمبر 6301910770 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔