مہاراشٹر: پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز کے لیے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کا فائدہ نہیں ملے گا: سپریم کورٹ

نئی دہلی،30مئی. مہاراشٹر میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں تعلیمی سیشن 2019۔20 کے دوران اقتصادی طور پر عام زمرے کے کمزورطبقات (ای ڈبلیو ایس) کے امیدواروں کو 10 فیصد ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔ عدالت عظمیٰ نے غیر سرکاری تنظیم ’جَن ہِت ابھیان‘ کی عرضی کی سماعت کے دوران کہا کہ سیشن 2019۔20 کے لیے داخلے کا عمل بہت پہلے شروع ہو چکا تھی اس لیے اس سیشن میں ای ڈبلیو ایس کے امیدواروں کو 10 فیصد ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی اور جسٹس انیرودھ بوس کی تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ اس سیشن کے لیے امتحان کا عمل نومبر 2018 میں شروع ہوچکا تھا جبکہ ای ڈبلیو ایس کو 10 فیصد ریزرویشن کا التزام 103ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رواں برس جنوری میں کیا گیا تھا۔ عدالت نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ میڈیکل کاؤنسل آف انڈیا(ایم سی آئی) جب تک ان پروگراموں میں اضافی سیٹوں کا انتظام نہیں کرتی تب تک دوسروں کی قیمت پر 10 فیصد ریزرویشن کا فائدہ ای ڈبلیو ایس کے امیدواروں کو نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے ای ڈبلیو ایس کے امیدواروں کو 10 فیصد ریزرویشن کے التزام پر عمل درآمد پر روک سے متعلق عرضی پر گذشتہ پیر کو مہاراشٹر حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔بنچ نےمہاراشٹر حکومت کے علاوہ ایم سی آئی کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے عرضی پر شنوائی کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ فروری میں اس تعلق سےمہاراشٹر حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کی تھی جسے ’جَن ہِت ابھیان‘ نے چیلنج کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading