ایم ڈی طالبہ ڈاکٹر پاٹل تڑوی کی موت کی جانچ کرائم برانچ کے سپرد

ممبئی، 30مئی (ایجنسیز)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویدنر فڑنویس نے ممبئی کے نائراسپتال اور ٹوپی والا کالج میں ایم ڈی کی طالبہ ڈاکٹر پائل سلیم تڑوی کی خودکشی کے معاملہ کی تحقیقات ممبئی پولیس کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔ڈاکٹر پائل نے اپنے ہوسٹل کے کمرہ میں پھانسی لگا کرخودکشی کی تھی ،لیکن اس کے جسم پر زخم پائے جانے کے بعد اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا ،جس کے بعد کرام برانچ کو جان سونپ دی گئی ہے۔

گزشتہ روز پائل کے خاندان کے وکیل نتین ساتپوتے نے مطالبہ کیا تھا کہ پاٹل کے جسم پر زخم اور چوٹ کے نشانات پائے گئے ،اس لیے شبہ ہوتا ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے ،اس لیے اس کی اعلیٰ سطح جانچ کی جائے ۔ان کے اہل خانہ نے ریاستی وزیرطبّی تعلیم گریش مہاجن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ،جس کے بعد معاملہ کرائم برانچ ممبئی پولیس کو سونپ دیا گیا۔ریاستی حکومت نے ریگنگ کے خلاف ایکے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading