بریلی: 30 مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کے کیولڑیا علاقے میں اہل خانہ کی مرضی کے خلاف شادی کرنےوالی لڑکی کو اس کےبھائی نے جمعرات کو گولی مار کر قتل دیا۔پولیس نے بتایا کہ کروا صاحب گنج گاؤں نرگس عر ف موہنی(19)کا پڑوسی رام کشور بریٹھ سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں نے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف گذشتہ سال نو اپریل کو کورٹ میرج کرلی تھی۔ گذشتہ کچھ دنوں سے میاں۔بیوی گاؤں میں ہی آکر رہنے لگے تھے جس سے نرگس کا بھائی گل شیر ناراض رہتا تھا۔ناراض گل شیر دونوں کو جان سے مارنے کے لئے ان کے گھر پہنچا اور دونوں پر فائرنگ کردی۔ اچانک ہوئے اس حملے میں نرگس کی موقع پر ہی مو ت ہوگئی جبکہ رام کشور شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گلشیر کے خلا ف مقدمہ درج کر کے پولیس اس کو تلاش کررہی ہے۔