جلگاؤں میں بجلی لوڈشیڈینگ کے خلاف شیوسینا کاانوکھا احتجاج

جلگاو¿ں( سعیدپٹیل )جلگاو¿ں شہر سمیت پورے ضلع میں گذشتہ دنوں سے شروع ہوءبجلی کٹوتی کی لوڈشیڈینگ کے خلاف شیوسینا نے انوکھا احتجاج کیا۔بجلی مہاوترن کے انجینئر کو قندیل کا تحفہ پیش کیاگیا۔اس وقت نوراتر اتسو کی شروعات ،اسکول ،کالجز کےامتحانات شروع ہونے والے ہیں۔ایسے اہم دنوں کےمواقع پر بجلی کی لوڈشیڈینگ کی جارہی ہیں۔یہ لوڈشیڈینگ نو گھنٹیوں کی ہیں۔جسکی وجہ سے کءتکالیف کا سامناکرنا پڑرہاہیں۔اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر شیوسینا مہاوترن کے شہر انجینئر کوقندیل تحفہ دے کر اعزازکیا۔انجینئر سے اس مسئلے کوفوری طور پرحل کرنے کیلئے کہاگیاہے۔اس موقعہ پر شہر پرمکھ شردتائیڈے ،کارپویشن میں اپوزیشن لیڈر سنیل مہاجن ،کارپوریٹر پرشانت نائیک ،گنیش سونونے ،چیتن شیرسالے ،نیتین راجپوت ،شہر خاتون اگھاڑی صدر شوبھاچودھری ،جیوتی شیودے ،منیشا پاٹل ،مان سنگھ سونونے ،پروین پٹیل ،سوامی پاٹل اور اسکول کے طلباءکثیر تعداد میں موجود تھے۔

Leave a comment