جمیعت علماء ہند کی نلنگا تعلقہ و شہر کمیٹی کا اعلان

لاتور(محمد مسلم کبیر)جمیعت علماء ہند نیلنگا کی جدید کمیٹی کے انتخابات ضلع صدر مولانا عبد الجبار المظاہری کی صدارت میں عمل میں ائے۔اُنہوں نے جمیعت علماء ہند کے کارناموں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔اور آج اس قومی تنظیم کے پرچم تلے متحد ہونے کی اپیل کی۔

جمیعت علماء ہند نیلنگا شہر و تعلقہ کی جدید کمیٹی کے لیے ہوئے انتخابات میں تعلقہ صدر _مفتی عثمان قاسمی، نائب صدر _ مصطفیٰ جھاریکر، حافظ ذاکر، جنرل سیکریٹری_ م م ستاری, سیکرٹری_ اسماعیل لداف، مولانا عمیس عقیل احمد،خازن_ شیرو عثمان صاحب، اور بحیثیت ممبران مخدوم پٹیل،حاجی ربّانی باغبان،حاجی ستّار قریشی،محمود عطار، مشتاق ستاری، غوث پٹیل (اوراد شهاجانی) اظہر چاوش (نٹور) ارشاد عالم (کیلگاؤں)،حافظ اسد (چنچولی) حافظ مبین(کا شر سی)حافظ وسیم اور شفیع الدین سوداگر منتخب ہوئے۔

شہر نلنگہ کے صدر کی حیثیت سے مفتی رضوان، نائب صدر_حبیب خان،مفتی شاذ، جنرل سیکریٹری_ خضر علی انعامدار، سکریٹری_ مفتی مرغوب الرحمٰن، مولانا عبدالجلیل،خازن_مولانا ادریس جمیل احمد، اور بحیثیت ممبران سید عرفان گلزار علی، ایوب حمید باغبان، حاجی عبد الخليل،اظہرالدین ستاری،حاجی فاروق ابراہیم شیخ،تاج خان، مجیب سوداگر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نلنگہ تعلقے و شہر کے علماء و سماجی شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading