کرکٹر کے ایل۔ راہل کیساتھ اپنے معشوقہ کی خبرپر اس بالی ووڈ اداکارہ نے بڑابیان دے دیا

ممبئی: 29مئی ۔کرکٹ اور بالی ووڈ کا رشتہ کافی پرانا ہے۔ ان کے تار اکثر جڑتے رہتے ہیں۔ کچھ وقت پہلے تک ہاردک پانڈیا اور ایلی اورام کا نام جوڑا جارہا تھا۔ وہیں اب اداکارہ سونل چوہان اور کرکٹر کے ایل راہل کے معاشقہ کی خبریں گرم ہیں۔ اس خبر کی چرچا سوشل میڈیا میں زوروں پر تھیں ، لیکن اب اداکارہ نے اس معاملہ پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ کے ایل راہل کو ڈیٹ کرنے کی بات پر سونل نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ صرف افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل اچھے کرکٹر ہیں۔ کافی باصلاحیت ہیں اور اچھے لڑکے ہیں۔سونل کے علاوہ راہل کا نام منا مائیکل اداکارہ ندھی اگروال اور تیرے دو نینا نام سے آئی میوزک ویڈیو میں نظر آئی اکانشا رنجن کپور کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے ، لیکن اکانشا اور ندھی نے بھی ایسی تمام خبروں کو افواہ اور غلط بتایا تھا۔پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو سونل نے سال 2008 میں فلم جنت سے ڈیبو کیا تھا۔ اسی سال انہوں نے تیلگو فلم رینبو سے ساوتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ سونل بڈھا ہوگا تیرا باپ ، تھری جی ، پلٹن اور جیک اینڈ جل جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔وہیں کے ایل راہل ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ہیں اور ان دنوں انگلینڈ میں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کچھ دنوں پہلے کے ایل راہل کافی ود کرن کو لے کر سرخیوں میں آئے تھے۔ اس شو پر ہاردک نے کچھ اس طرح کی باتیں کی تھیں کہ یہ ایپی سوڈ ہاٹ اسٹار سے فورا ہٹالیا گیا تھا۔ یہی نہیں بی سی سی کو بھی ان دونوں پر پابندی عائد کرنی پڑی تھی تاہم کچھ دنوں بعد اس کو ہٹالیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading