ناندیڑ:خسرو نگر ، چُنا بھٹی علاقوں میں ناقص کام

0 14

مقامی ساکنان کی میونسپل کمشنر اور ڈپٹی کلکٹرسےشکایت

ناندیڑ۔15اکتوبر (راست)ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ میں واقع خسرو نگر، چُنا بھٹی ان محلوں میں ڈرینج لائن کے پائپ لائن نصب کرنے کے کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔اس علاقہ میں چار سال قبل ڈرینج لائن کے پائپ لائن نصب کئے گئے تھے۔ اسی علاقہ میں پچھلے بیس دنوں سے ڈرئینج لائن کے مین پائپ لائن کو جوڑنے کا کام جاری ہے۔ جس کے سبب ڈرئینج لائن کا آلودہ پانی پینے کے پائپ میں مکس ہوکر آرہا ہے۔ جس کے سبب کئی صحت مند افراد کئی امراض کے شکار بن سکتے ہیں۔ خسرو نگر اور چُنا بھٹی علاقوں کے مقامی ساکنان نے اپنے محضر میں یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مقامی کارپوریٹر سے بارہا اس علاقہ میں مین ڈرینج لائن کے پائپ لائن کو نہیں جوڑنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن ہمارے مطالبہ کو اس علاقہ کے مقامی کارپوریٹرس نے سرے سے نظر انداز کردیا ہے۔ اس معاملے میں خسرو نگر اور چُنا بھٹی کے مقامی باشندوں نے سماج وادی پارٹی کے ریاستی کار گذار صدر سید معین سے اس معاملے میں تفصیلی گفت و شنید کی۔ سید معین نے ان افراد کی باتیں سُننے کے بعد اُنھیں یقین دلایا کہ وہ ان کے وارڈ کے بُنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر طرح سے اپنا تعاون پیش کریں گے۔اس مسئلے پر سید معین کی ہدایت پر سماج وادی پارٹی کے شمال حلقہ کے شہر صدر سید محسن سُنار اور محمد افضل کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں اس علاقہ کے ساکنان نے ناندیڑ بلدیہ عظمیٰ کے اعلیٰ عہدیداران سے نمائندگی کی۔ اسی طرح سماج وادی پارٹی کے وفد کے ساتھ خسرو نگر اور چنا بھٹی کے ساکنان نے ڈپٹی کلکٹر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اس وارڈ میںخصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے ناقص جاری کاموں کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا۔