ضلع پریشد ہائی اسکول (اردو )اردھاپور کے طلبہ کا آر ٹی او آفس ناندیڑکا تعلیمی دورہ

0 37

ناندیڑ:15اکتوبر(راست) آج بتاریخ 15اکتوبر کو ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور کے جماعت دہم کے طلباءکا تعلیمی دورہ(آرایم ایس اے) راشٹریہ مادھیمک شکشا ابھیان کے توسط سے ناندیڑ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس( آر ٹی او )ناندیڑ عمل میں آیا ۔اس موقع پر آر ٹی او آفس کی جانب سے تما م طلبہ واساتذہ کااستقبال کرتے ہوئے ریفریشمنٹ اور ”راستہ سرکشا مارگ درشیکا“ کتابچہ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ساتھ ہی آفس کے کام کاج اور ڈرائیوئنگ لائسنس کی اجرائی کس طرح عمل میں آتی ہے اسکی مفید معلومات طلبہ کو دی گئیں ۔واضح ہو کہ ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور میںاردو میدیم کے جماعت نہم اوردہم کے طلبہ کےلئے کمپیوٹر ہارڈ وئیر اور لڑکیوں کےلئے نرسنگ اور ہیلتھ کیئر کا دو سالہ کورس شروع کیاگیا ہے ۔ اسی ضمن میں آرایم ایس اے کے توسط سے یہ تعلیمی دورے کاانعقاد عمل میںآیا ۔ طلبہ کی رہنمائی ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور کے صد رمدرس جناب ڈاکٹر شیخ ایم ڈبلیو ایچ ] سپروائزر سیدا ظہرعباس اورکمپیوٹر ہارڈ وئیر کے انسٹرکٹر قاضی نورالدین زبیر نے کی۔