بی جے پی ہی کے اشوین سونونے ڈپٹی میئر منتخب ،شیوسینا نے چناؤ کا بائیکا ٹ کیا۔
جلگاؤں (سعیدپٹیل )کارپوریشن میں تیراویں میئر کے عہدے کےلۓ بی جے پی کی سیما بھولے اور بی جے پی ہی کے ڈاکٹراشوین سونونے ڈپٹی میئر منتخب کرلۓ گۓ۔اس مرحلے کا شیوسینا نے بائیکاٹ کیا تھا۔شیوسینا کے پندرہ ممبران میں سے ایک بھی ممبر اجلاس ہال میں موجود نہیں تھا۔جبکہ ایم آی ایم کے تینوں کارپوریٹر ہال میں موجود تھے۔لیکن انھونے چناؤ میں حصہ نہیں لیا۔چناؤ افسر وضلع کلیکٹر کشور راجے نمبالکر نے انتخابی کاروائ مکمل کیں۔میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب اعلان ہوتے ہی بی جے پی کے کارپوریٹروں اور کارکنان جوش وخروش سے خوشی کا جشن منایا۔میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لۓ آج اٹھارہ ستمبر دوہزار اٹھارہ بروز منگل صبح گیارہ بجے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیاتھا۔میئر کے عہدے کے لۓ جلگاؤں شہر کے بی جے پی کے ایم ایل اے سریش بھولے ان کی بیوی کارپوریٹر سیمابھولے اور ڈپٹی میئر کےلۓ کارپوریٹر ڈاکٹر اشوین سونونے اور شیوسینا کی طرف سے میئر کے لۓ جۓشری مہاجن اور ڈپٹی میئر کے لۓ پرشانت نائیک نے امیدواری پرچہ داخل کیا تھا۔قبل ازیں اجلاس کی صدارت انتخابی افسر وضلع کلیکٹر کشورراجے نمبالکر نے کی۔امیدواروں کی معلومات اجلاس میں دی گئ۔بعدازاں نام واپس لینے کےلۓ پندره منٹ کا وقت دیا گیاتھا۔شیوسینا کے بائیکاٹ کی وجہ سے اس کے ممبران ہال میں موجود نہیں تھے۔اس کےبعد ہال میں ہاتھ اٹھاکر ووٹینگ کا مرحلہ مکمل ہوا۔سیمابھولے کو چھپّن ووٹ ملے۔ایم آی ایم کے کارپوریٹرہال میں موجود تھے۔انھوں نے ووٹینگ میں حصہ نہیں لیا۔اسی طرح ڈپٹی میئر کےلۓ بھی اشوین سونونے انھیں بھی چھپّن ووٹ ملے۔دونوں کا انتخاب ہوتےہی انتخابی افسر وضلع کلیکٹر کشورراجے نمبالکر وکارپوریشن کمیشنر چندرکانت ڈانگے انھوں نے نو منتخب عہدداروں کو گلدستہ پیش کر پرجوش استقبال کیا ومبارکبادی پیش کی۔