سماجوادی و بہوجن سماج اتحاد کے امیدوار کی ضمانت ضبط

بھیونڈی (شارف انصاری ):- بھیونڈی لوک سبھا 23 سے بی جے پی اتحاد کے امیدوار اور موجودہ ممبر آف پارلیمنٹ کپل پاٹل نے کانگریس مہااگھاڑی امیدوار سابق رکن پارلیمان سریش ٹاورے کو 1،56،329 ووٹوں سے شکست دے کر مودی سونامی میں دوبارہ جیت درج کی ہے۔ بتا دیں کہ بھیونڈی لوک سبھا میں 6 اسمبلی حلقہ ہے۔ وہی پر اس لوک سبھا کے اہم سیاسی جماعتوں بی جے پی، کانگریس، ونچت اگھاڑی ، سماجوادی پارٹی سمیت 15 امیدوار لوک سبھا میدان میں قسمت آزما رہے تھے۔ لیکن اہم مقابلہ بی جے پی اور کانگریس پارٹی میں تھا ۔ جس میں بی جے پی اتحاد کے امیدوار کپل پاٹل کو 5،23،583 ووٹ اور کانگریس مہااگھاڑی امیدوار سریش ٹاورے کو 3،67،254 وٹ ملیں ۔ بی جے پی اتحادی امیدوار کپل پاٹل نے 1،56،329 ووٹوں سے کانگریس اگھاڑی کے امیدوار سریش ٹاورے کو شکست دے کر فتح حاصل کی ۔ وہی پر سماجوادی و بی ایس پی امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری کی ضمانت تک ضبط ہوگئی ۔
واضح ہو کے بھیونڈی لوک سبھا 23 کی ووٹوں کی گنتی ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے پر واقع مہاویر فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری پریسیڈنسی اسکول کی عمارت میں الیکشن افسر کشن جاولے کی نگرانی میں ہوئی۔ كل 36 راؤنڈ کی ووٹوں کی گنتی کے بعد دیر رات ساڑھے دس بجے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا ۔
بھیونڈی 23 لوک سبھا علاقے سے بی جے پی اتحاد کے امیدوار کپل پاٹل کو شاہ پور اسمبلی سے 67،907 کلیان مغرب اسمبلی سے 1،17440 مرباڑ اسمبلی سے 1،25،250، بھیونڈی دیہی اسمبلی سے 1،11،561 بھیونڈی مغرب اسمبلی سے 52،856 اور بھیونڈی مشرق اسمبلی سے 47،018 اور پوسٹر بیلٹ ووٹ 1551 کل 5،23،583 ووٹ حاصل ہوئے ۔ وہیں پر کانگریس مہا اگھاڑی کے امیدوار سریش ٹاورے کو شاہ پور اسمبلی سے 53،520 کلیان مغرب اسمبلی سے 49،385 مرباڑ سے 60،896 بھیونڈی دیہی اسمبلی سے 53،669 بھیونڈی مغرب اسمبلی سے 78،375 اور بھیونڈی مشرق اسمبلی سے 70،825 اور پوسٹر بیلٹ ووٹ 583 کل 3،67254 ووٹ ملیں ہیں ۔
اس لوک سبھا میں سماجوادی بی ایس پی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری 2،756 ،ونچت بہوجن وکاس اگھاڑی ڈکٹر ارون ساونت 51،455 ، ممتاز عبدالستار بہوجن ریپبلکن سوشلسٹ پارٹی 3340 ، کشور رامبھاو كنكر بھارت پربھات پارٹی 900، فیروز عبدالرحیم شیخ جن ادھیکار پارٹی 1398، سنجے گنپت واگھ بھارتی ٹايول پارٹی 2369، کپل یشونت ٹھمنے آزاد 1335، کپل جئے ہند پاٹل آزاد 2058، دیپک پنڈھريناتھ كھامبیکر آزاد 3577، انجینئر نوید بیتاب آزاد 1806، نتیش رگھوناتھ جادھو 20،697، بالارام وٹھل مہاترے آزاد 2962، سہاس دھننجے بورڈے آزاد 3385 ووٹ ملیں ہے ۔
نوٹا اور بیلٹ پیپر ووٹ میں اضافہ
بھیونڈی لوک سبھا 23 میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس بار نوٹا پر ووٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں نوٹا پر 9311 ووٹروں نے ووٹ دیا تھا ۔ وہیں پر اس بار نوٹا پر 16،397 رائے دہندگان نے ووٹ دیا ہے ۔ سب سے زیادہ مرباڑ اسمبلی سے 4263 ، شاہ پور اسمبلی سے 3624، بھیونڈی دیہی اسمبلی سے 3550 ، کلیان دیہی اسمبلی سے 3370، بھیونڈی مشرق اسمبلی سے 788، اور بھیونڈی مغرب اسمبلی سے 760 اور 42 پوسٹر بیلٹ ووٹروں نے بھی نوٹا پر ووٹ دیا ہے ۔