پانچ کروڑ افراد ڈیمنشیا کا شکار ہیں: رپورٹ

عمر میں اضافے کے ساتھ باقاعدہ ورزش، صحت مند خوراک، بلڈ پریشر یا فشار خون کو معمول کے مطابق برقرار رکھنا، کولسٹرول اور بلڈ شوگر کو صحت مند سطح پر قائم رکھنا ایسے عوامل ہیں جو ڈیمینشیا کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتے ہیں

فلپائن، 622 ہلاکتوں کے بعد ڈینگی قومی سطح کی وبا قرار

جنوری سے جولائی تک ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 98 فی صد زیادہ ہیں۔

بریسٹ کینسر کیلئے سستہ اور آسان علاج

آپ تیزی سے پھیلتے ہوئے بریسٹ کینسر سے بچنا چاہتی ہیں تو پھر پیاز کو اپنے کھانے کا لازمی جز بنا لیں۔ حال ہی میں ایک تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ سرخ پیاز بریسٹ کینسر کے خلاف ڈھال ثابت ہوسکتی ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق … Read more

فیس بُک نے سعودی حکام کے سیکڑوں مبینہ جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

فیس بُک کے مطابق 217 فیس بُک اکاؤنٹس، 144 فیس بُک پیجز، پانچ گروپس اور پانچ انسٹاگرام کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں جو سعودی عرب کی حکومت سے تعلق رکھنے والے افراد استعمال کر رہے تھے۔

سائنسدانوں نے رونے کا حیران کن فائدہ ڈھونڈ نکالا

رونا انسان میں شدت غم کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے رونے کا ایک حیران کن فائدہ ڈھونڈ نکالا۔ سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ رونے کا عمل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی صورتحال میں آدمی کی سانس کو منظم کرتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 197 خواتین … Read more

گوشت میں ناخن کی دھنس جانے کا وجوہات

ناخن گوشت میں گھس جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسا ہونے پر کئی بار تو دل کرتا ہے کہ ناخن پکڑ کر اس وقت تک کھینچیں جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔ اگر آپ کو بھی اس تکلیف کا سامنا ہے … Read more

پاکستان اور ہندوستان میں عام استعمال کی جانے والی ایک جڑی بوٹی

پاکستان اور ہندوستان میں عام استعمال کی جانے والی ایک جڑی بوٹی کے بارے میں سائنسی ثبوت حاصل ہوئی کہ وہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسے پنیربوٹی یا پنیر ڈوڈی کہا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام Withania coagulans ہے۔ سینکڑوں برس سے یہ بوٹی روایتی ادویہ میں استعمال ہوتی … Read more

عورتوں کی موٹاپے کی پوشیدہ وجوہات

موٹاپے کا تعلق صرف اور صرف کھانے، پینے سے نہیں بلکہ اس کی دیگر پوشیدہ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ ہمارے ہاں اگر کسی اضافی وزن کی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے کہ اس کی خوراک زیادہ اور کام کم ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں … Read more

جگرکا دوبارہ بننا اب ممکن ہوگیا

کئی بیماریوں سے جگر جیسا حساس عضو مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے جس کے بعد صرف جگر کے عطیے اور پیوندکاری سے ہی مریض کو زندہ رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اب جگر میں بھی خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد آج نہیں تو کل جگر کے مریضوں کو عطیے کی … Read more

گھریلو ٹوٹکے جو جلد میں پھنس جانے والی پھانس کو نکالنے میں مددگار ہوتے ہیں

لکڑی کے ذرات یا عرف عام میں پھانس اکثر پیر، ہاتھ یا جسم کے کسی حصے میں پھنس جاتی ہے جو کافی تکلیف دہ بھی ثابت ہوتی ہے جبکہ چبھن الگ ہوتی ہے۔ تاہم اس وقت کیا ہو جب یہ پھانس طویل عرصے تک جلد میں پھنسی رہے؟ جیسا لکھا جاچکا ہے کہ پھانس بہت … Read more

ڈپریشن جو ہر نوجوان کا مسئلہ

ڈپریشن ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں جذبات، رویے، سوچوں اور جسمانی اثرات اثر انداز ہوتے ہیں۔ ڈپریشن میں اداسی بہت زیادہ ہوتی ہے انسان کو پریشان ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی، اداسی کا احساس بہت زیادہ شدت سے ہوتا ہے۔ اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ڈپریشن کی علامات … Read more

 بچے کے منہ میں 500 سے زائد دانتوں کی موجودگی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی انسان کے منہ میں کتنے دانت ہوتے ہیں؟ یقیناً بیشتر افراد کا جواب 28 سے 32 ہوگا جو کہ درست بھی ہے۔ مگر ذرا سوچیں ایک ایسے بچے کے بارے میں جس کے منہ میں 500 سے زائد دانت ہوں تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟ جی ہاں واقعی … Read more

چیری اعصابی امور کے علاوہ اور کونسی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے؟ جانئیے اس خبر میں

قدرت کے خزانوں میں چیری ایک لاجواب پھل ہے۔ اب ٹماٹر جیسی سرخ رنگت والی کھٹی چیری میں ایسے مرکبات کا انکشاف ہوا ہے جو خصوصاً بزرگ افراد میں دماغی و ذہنی صلاحیت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اسی بنا پر محققین عمرسیدہ افراد کو ٹارٹ چیری کا رس پینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس … Read more

برین فریز کی وجہ سامنے آگئی

ٹھنڈی یخ شے کھانے پر دماغ چند لمحوں کے لیے سن کیوں ہوجاتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی ٹھنڈی یخ شے کھاتے ہیں تو چند لمحوں کے لیے ہمارا دماغ سن سا ہوجاتا ہے اور کچھ سیکنڈز کے لیے ہم کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ اس موقع پر سر میں ہلکا … Read more

ناخنوں سے متعلق نئی تحقیق سامنے

ناخن کُترنا ایک عام سی عادت سمجھی جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق دنیا میں تقریباً 20 سے 30 فیصد لوگ اس عادت میں مبتلا ہیں لیکن طبی ماہرین اس دباؤ، بے چینی، اور احساس کمتری کو اس عادت کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ناخنوں کے اندر بے شمار جراثیم … Read more

کان کی لو پر ہلکی بجلی دینے سے عمر رسیدگی کے امراض کا علاج ممکن

بڑھاپا کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے اور اس عمر میں کان کی لو پر ہلکی بجلی پہنچا کر عمر رسیدگی سے وابستہ کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ کان پر ایک خاص رگ ہوتی ہے جسے ویگس نرو کہا جاتا ہے۔ یہ رگ جسم کی طویل … Read more

بڑھاپے کے تمام امراض سے افاقہ، بجلی کا بس ایک جھٹکا

بڑھاپا کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے اور اس عمر میں کان کی لو پر ہلکی بجلی پہنچا کر عمررسیدگی سے وابستہ کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے یا کئی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔ برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ کان پر ایک خاص رگ ہوتی ہے جسے ویگس نرو کہا جاتا … Read more

‘ٹک ٹاک’ کا صارفین کے لیے موبائل فون بنانے کا اعلان

کمپنی نے تاحال اپنے نئے اسمارٹ فون سے متعلق معلومات نہیں بتائی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ موبائل فون کس کس ملک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کیا آپ ان عادات کو جانتے ہیں جو کینسر کے مرض میں مبتلا کر دیتی ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ تمباکو نوشی کم از کم 15 مختلف اقسام کے کینسر کا باعث بنتی ہے؟ جبکہ ہر دس میں سے نو پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار افراد اسی کے باعث مہلک مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ مگر اس بات سے قطع نظر کہ آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا نہیں، … Read more

خلا باز خلا میں کرتے کیا ہیں؟

پاکستان کے وزیر برائے سائنس اور ٹکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ پاکستان 2022 میں خود اپنا پہلا خلا باز خلا میں بھیجے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اعلان بھارت کی طرف سے چندرایان۔2 نامی اپنے خلائی جہاز کو چاند پر بھیجنے کے جواب میں کیا ہے۔ اگرچہ اس خلائی جہاز میں کوئی خلا باز سوار نہیں ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ یہ چاند کی سطح کے نیچے پانی کی موجودگی کا پتہ لگائے گا۔ دنیا بھر میں خلائی تحقیق کی سرگرمیاں دوسری عالمی جنگ کے بعد شروع ہوئیں جب سوویت یونین اور امریکہ نے اس سلسلے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش میں متعدد راکٹس کو خلا کی طرف روانہ کیا۔ بالآخر کئی برسوں کی ریاضت اور درجنوں خلائی مشنز کے بعد زمین کے مدار میں 1998 سے 2011 کے درمیان ایک خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس خلائی اسٹیشن کی تیاری میں امریکہ، روس، یورپ، جاپان اور کینڈا کے خلائی تحقیق کے اداروں نے باہمی اشتراک سے حصہ لیا۔ یہ خلائی اسٹیشن زمین سے لگ بھگ 220 میل کی بلندی پر واقع ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ خلا نورد خلا میں کس قسم کے کام کرتے ہیں اور ان کا معمول کا دن کیسے گذرتا ہے؟ خلائی سٹیشن میں خلا نوردوں کی سرگرمیاں خلانورد اپنی خلائی تحقیق کے دوران مختلف انداز کے کام کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن زمین کے مدار میں مسلسل گھومنے والی مستقل خلائی تحقیق کی تجربہ گاہ ہے۔ یہاں ہونے والے تمام تجربات مائیکرو گریویٹی یعنی کشش ثقل کے فقدان کے ماحول میں کیے جاتے ہیں۔ خلا نورد یہاں وہ تمام تجربات کرتے ہیں جو ان سے مطلوب ہوتے ہیں یا پھر زمین پر موجود کنٹرول سینٹر میں کیے جانے والے تجربات کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ یہاں ایسے طبی تجربات بھی کرتے ہیں جو انہیں طویل عرصے کیلئے مائیکرو گریویٹی کے ماحول میں تندرستی کے ساتھ رہنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ خلانورد خلائی اسٹیشن میں مسلسل ایسے کام بھی کرتے ہیں جن کا مقصد زمین کے مدار میں مسلسل گھومنے والے اس سٹیشن کے درست انداز میں کام کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ وہ خلائی اسٹیشن میں نصب فلٹرز اور کمپیوٹر نظاموں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ یعنی خلا نورد یہ تمام کام اس انداز میں کرتے ہیں جیسے نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد مکین اس کی مسلسل دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ زمین پر موجود مشن کنٹرول کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان کی ہدایات پر بھی عمل کرتے ہیں۔ خلا نورد نیند کیسے پوری کرتے ہیں؟ اسپیس اسٹیشن میں خلا نورد مخصوص وقت پر سوتے ہیں اور پھر مخصوص وقت پر اٹھ کر اپنا کام دوبارہ شروع کرتے ہیں۔ تاہم چونکہ وہاں کشش ثقل موجود نہیں ہوتی، اس لیے خلانوردوں کا کوئی وزن نہیں ہوتا۔ لہذا وہ کیبن میں کسی بھی پوزیشن میں سو کر نیند پوری کر سکتے ہیں اور انہیں معمول کے مطابق لیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن انہیں کسی رسی سے بندھے رہنا پڑتا ہے تاکہ وزن نہ ہونے کے باعث وہ مستقل حرکت نہ کرتے رہیں۔ وہ سونے کیلئے سلیپنگ بیگ استعمال کرتے ہیں۔ سونے کے کیبن چھوٹے ہوتے ہیں اور ایک کیبن میں صرف ایک شخص سو سکتا ہے۔ کچھ خلابازوں نے بتایا ہے کہ خلا میں سوتے ہوئے وہ سہانے یا ڈراؤنے خواب دیکھتے یا پھر خراٹے لیتے رہے۔ خلا میں ورزش خلائی اسٹیشن میں روزانہ ورزش خلابازوں کے معمول کا حصہ ہوتی ہے تاکہ ان کی ہڈیوں یا پٹھوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ خلاباز روزانہ دو گھنٹے کے لگ بھگ ورزش کرتے ہیں تاہم وزرش کیلئے جو ساز و سامان وہ استعمال کرتے ہیں وہ زمین پر استعمال کیے جانے والی ایکسرسائز مشینوں سے مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو یہاں زمین پر ورزش کے دوران 100 کلو گرام وزن اٹھانا پڑے تو یہ کام خاصا دشوار ہوتا ہے۔ لیکن خلا میں کشش ثقل نہ ہونے کی وجہ سے خلا بازوں کو ایسا سامان استعمال کرنا پڑتا ہے جو اس ماحول میں وزرش کی ضرورت کو پورا کر سکے۔ صبح کے معمولات خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں کے معمولات لگ بھگ ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے زمین پر۔ وہ دانت صاف کرتے ہیں، غسل خانے جاتے ہیں اور نہاتے ہیں۔ تاہم یہ تمام کام کشش ثقل نہ ہونے کے باعث قدرے مختلف انداز میں کیے جاتے ہیں۔ وہ بالوں کیلئے ایسا شیمپو استعمال کرتے ہیں جسے دھونے کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ویسا ہی شیمپو ہوتا ہے جو ہسپتال میں ایسے مریض استعمال کرتے ہیں جو باقاعدہ نہا نہیں سکتے۔ فارغ اوقات کے مشاغل فارغ اوقات میں خلانورد اپنی پسند کے مطابق وقت گذارتے ہیں۔ وہ ایک عام انسان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں یا پھر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہیں۔ خلائی سٹیشن میں بہت سی کھڑکیاں موجود ہیں اور ان سے وہ مختلف انداز کے منظر دیکھ سکتے ہیں۔ وہ وہاں سے نیچے گھومتے ہوئے کرہ ارض کے مختلف شیڈ دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا بھی نظارہ کرتے ہیں جو ہر 45 منٹ بعد ہوتا ہے۔ اگر انہیں کئی ماہ تک خلائی اسٹیشن میں رہنا ہے تو وہ  کام سے فراغت کے دوران اپنا اعصابی دباؤ کم کرنے کیلئے مختلف مشاغل میں وقت گذارتے ہیں۔ وہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں، موسیقی سن سکتے ہیں، کتابیں پڑھ سکتے ہیں یا پھر زمین پر اپنے اہل خانہ سے بات کر سکتے ہیں۔

دانتوں کی صحت کتنی ضروری؟

ایک خوبصورت مسکراہٹ چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ اور مسکراہٹ کو دلکش بنانے کے لیے دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہ قول ہم نے بچپن سے سن رکھا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا واقعی ہم اس نصف ایمان کے حامل … Read more

بالوں کی سفیدی کی وجوہات

موجودہ دور کا سب سے بڑا اور سب سے عام مسئلہ بالوں کی سفیدی ہے۔ بڑھاپے میں بالوں کا سفید ہونا تو عام بات ہے مگر جوانی اور نو عمری میں بالوں کا سفید ہونا نا صرف پریشانی کی بات ہے بلکہ جن لوگوں کے بال نوعمری میں سفید ہوجاتے ہیں ان کو لوگوں کی … Read more

یوٹیوب اپنے مواد کے لیے نئے قوانین اور ضابطے بنانے کا خواہاں

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا ہے کہ انہیں نسل پرستی، نفرت انگیز مواد، تشدد اور غلط معلومات سے متعلق مواد کو روکنے کے لیے نئے قوانین اور ضابطے بنانا ہوں گے۔

زرا سی محنت, سنگتروں سے چہرا بنے پرکشش

گرمیوں کے موسم میں آئلی جلد والے لوگوں کو بہت سے مسائل پیش آتے ہیں اور اس موسم میں انھیں اپنی جلد کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں لو سے آپکی  جلد کے مصام کھل سکتے ہیں۔  جلد پہ آنے والی آئل سے دانوں کا خدشہ بھی ہوتا ہے  جلد پہ نشانات بھی پڑھ … Read more

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

ماہرین نے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں گیجٹس یا اسکرین کا استعمال ہر گز نہ کرنے دیں۔ الیکٹرانک ڈیوائس پر اسکرین کے استعمال میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جن میں اسمارٹ فون، آئی پیڈ، اور دیگر گیجٹس شامل ہیں۔ ماہرین نے 2 … Read more

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپا ٹائٹس کی علامات، وجوہات اور خطرات سے دنیا کے باسیوں کو آگاہی دے کر موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 28 جو لائی کو … Read more